امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اسپائس ہیلتھ اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ  (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ  مشترکہ طور پر تیار کردہ موبائل کووڈ-19 آر ٹی پی سی آر لیب کا افتتاح کیا


مودی حکومت کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے

کووڈ 19 ٹسٹوں میں  مزید اضافہ کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 23 NOV 2020 7:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23نومبر 2020/ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  آج نئی دہلی میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) میں ایک موبائل   کووڈ-19 آرٹی-پی سی آر لیب کا افتتاح کیا۔ اس لیب کو اسپائس ہیلتھ  اور آئی سی ایم آر نے مشترکہ  طور پر تیار کیا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی شرکت کی۔ سکریٹری ڈی ایچ آر اور آئی سی ایم آر کے  ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر بلرام بھارگو، اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر  جناب اجے سنگھ اور اسپائس ہیلتھ کی  سی ای او، محترمہ وانی سنگھ نے بھی  افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

نمونے جمع کرنے کے وقت سے  4 سے 8 گھنٹوں کے اندر  دستیاب ہوگی جو اسی طرح کی نمونہ  جمع کرنے  اور رپورٹ آنے  میں اوسط وقت  24 سے 48 گھنٹوں کے وقت سے بہت کم ہے ۔

یہ ٹسٹنگ لیب اور اس طرح کی مزید لیب جنہیں  تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے،  کووڈ-19 ٹسٹ میں مزید صلاحیت   میں اضافہ کرنے میں  معاون ثابت ہوں گے۔لیب این  اے  بی ایل  سے  الحاق شدہ ہے اور اسے  آئی سی ایم آر نے  منظوری دی ہے۔  کووڈ -19 ٹسٹنگ کے لئے  آر ٹی-پی سی آر  ٹسٹ  انتہائی فیصلہ کن اور انتہائی اہم ہے۔ ان  ٹیسٹوں کی لاگت   ایک ہزار روپے آتی ہے لیکن ان کے لئے  499 روپے   کی پیش کش کی گئی ہے  اور جانچ کی لاگت   آئی سی ایم آر برداشت کرے گی۔ یہ پہل  کووڈ-19 جانچ کو سستا بنانے اور عام آدمی تک زیادہ قابل رسائی بنانے کی سمت  ایک اہم قدم ہے۔

***************

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7491



(Release ID: 1675220) Visitor Counter : 161