وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ – 19 ویکسین کی فراہمی ، تقسیم کاری اور انتظام سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈاٹا بیس ، کولڈ چین نقل و حمل کا نظام تیار کیا جا رہا ہے
ویکسین کی سپلائی اور نگرانی کے لئے ڈجیٹل پلیٹ فارم تمام فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد تیار کیا گیا اور آزمائش کی گئی
کووڈ – 19 کی ویکسین کے لئے صحت ورکروں ، صف اوّل کے کارکنوں اور دیگر خطرے والے گروپوں کے ترجیحی گروپوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے
Posted On:
20 NOV 2020 10:59PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 21 نومبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ – 19 ویکسین کی فراہمی ، تقسیم کاری اور انتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم نے ویکسین تیار کرنے میں اختراع کاروں ، سائنس دانوں ، ماہرینِ تعلیم اور دوا ساز کمپنیوں کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کے لئے ستائش کی اور ہدایت دی کہ ویکسین کے لئے تحقیق ، ترقی اور تیاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیئے ۔
بھارت میں 5 قسم کی ویکسین تیاری کے اگلے مراحل میں ہے ، جن میں سے چار دوسرے / تیسرے مرحلے میں ہے ، جب کہ ایک پہلے / دوسرے مرحلے میں ہے ۔ بنگلہ دیش ، میانما ، قطر ، بھوٹان ، سوئٹزر لینڈ ، بحرین ، آسٹریا اور جنوبی کوریا جیسے ملکوں نے بھارتی ویکسین کی تیاری اور ان کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔
سب سے پہلے دستیاب موقع پر ویکسین کی فراہمی کے لئے صحت کارکنوں ، صف اوّل کے کارکنوں کا ڈاٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے ۔ کولڈ چین اور سرنج و نیڈلس وغیرہ کی خریداری میں اضافے کا کام اور ان کی تیاری اگلے مراحل میں ہے ۔
ویکسینیشن کی سپلائی کے سلسلے کو بڑھایا جا رہا ہے اور غیر ویکسین کی سپلائی میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ میڈیکل اور نرسنگ کے طلباء اور اساتذہ کو ٹیکہ کاری کے پروگرام کے نفاذ کے لئے تربیت میں شامل کیا جائے گا ۔ ویکسین ہر مقام اور ترجیحی اصولوں کی بنیاد پر ہر شخص کو پہنچ سکے ، اس کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے بھارتی ریسرچ اور دواؤں کی تیاری میں اعلیٰ ترین عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت دی ہے کہ تمام قومی اور بین الاقوامی معروف اداروں اور ریگولیٹروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ۔
کووڈ – 19 کے لئے ویکسین ایڈمنسٹریشن پر ماہرین کےقومی گروپ ( این ای جی وی اے سی ) نے ریاستی حکومتوں اور تمام متعلقہ فریقوں کےساتھ صلاح و مشورے سے پہلے مرحلے میں ترجیحی گروپوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے تیاری میں اضافہ کر دیا ہے ۔
ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کاری کے لئے ڈجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے اور ریاستی اور ضلع کی سطح کےفریقوں کےساتھ ساجھیداری میں تجرباتی دور کئے جا رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے اختیارات کے ایمرجنسی استعمال کے پہلوؤں اور ادویات کی خریداری اور تیاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ جیسے ہی ملک کی اور بین الاقوامی ویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش کےنتائج سامنے آئیں گے ، ہمارے خود مختار ریگولیٹر تیزی کے ساتھ ، اِن کی جانچ کریں گے اور استعمال کے لئے ، اِس کے اختیارات تفویض کریں گے ۔
حکومت نے کووڈ – 19 ویکسین کی تحقیق و ترقی میں تعاون کے لئے کووڈ سُرکشا مشن کے تحت 900 کروڑ روپئے کی امداد فراہم کی ہے ۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تیز رفتاری کے ساتھ ریگو لیٹری منظوری اور وقت پر خریداری کے لئے مقررہ نظا م الاوقات کا منصوبہ تیار کیا جانا چاہیئے تاکہ ٹیکہ کاری کی مہم کو جلد شروع کیا جا سکے ۔
وزیر اعظم نے ویکسین تیار کرنے کی جامع کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وباء کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر ماسک لگانے ، ایک دوسرے سے فاصلہ بر قرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے جیسے احتیاطی اقدامات میں کسی نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
اس میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، نیتی آیوگ کے رکن ( صحت ) ، پرنسپل سائنسی مشیر ، صحت کے سکریٹری ، آئی سی ایم آر کے ڈی جی ، پی ایم او کے عہدیدار اور حکومتِ ہند کے متعلقہ محکموں کے سکریٹریوں نے شرکت کی ۔
********
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 21-11-2020 )
U. No. 7416
(Release ID: 1674667)
Visitor Counter : 132
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam