وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے جموں وکشمیر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 20 NOV 2020 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 نومبر ،           وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جیش محمد کے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد جموں وکشمیر میں زمینی سطح کی جمہوری سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تھا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’پاکستان  میں قائم تنظیم  جیش محمد کے چار دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے سے   اور ان کے پاس بڑی مقدار میں موجود ہتھیاروں اور  گولہ بارود  سے پتا چلتا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی وبربادی پھیلانے کی ان کی کوششوں کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا گیا ہے‘‘۔

جناب مودی نے مزید کہا ہے

’’ہماری سکیورٹی فورسوں نے ایک بار پھر  انتہائی جرأتمندی اور پیشہ وارانہ مہارت کا  مظاہرہ  کیا ہے۔ ان کی  چوکسی کا شکریہ کہ انھوں نے جموں وکشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوری سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کے فاسد منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے‘‘۔

 

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7402      

 


(Release ID: 1674487) Visitor Counter : 216