وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 21 نومبر کو پنڈت دین دیال پٹرولیم یونیورسٹی، گاندھی نگر کے آٹھویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے

Posted On: 19 NOV 2020 7:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19 /نومبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 نومبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنڈت دین دیال پٹرولیم یونیورسٹی کے آٹھویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ اس جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر تقریباً 2600 طلباء ڈگری / ڈپلوما حاصل کریں گے۔

جلسہ تقسیم اسناد کے دوران وزیر اعظم ’45 میگاواٹ پروڈکشن پلانٹ آف مونوکرسٹیلائن سولر فوٹو وولٹیئک پینل‘ اور ’سینٹر آف ایکسیلنس آن واٹر ٹیکنالوجی‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس  جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر وزیر اعظم، پنڈت دین دیال پٹرولیم یونیورسٹی میں ’اینوویشن اینڈ انکیوبیشن سینٹر – ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیشن‘، ’ٹرانسلیشنل ریسرچ سینٹر‘ اور ’اسپورٹس کمپلیکس‘ کا افتتاح بھی کریں گے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7375



(Release ID: 1674196) Visitor Counter : 135