صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

چھٹھ پوجا کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کی مبارک باد

Posted On: 19 NOV 2020 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19 /نومبر 2020 ۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے چھٹھ پوجا کی ماقبل شام شہریوں کو مبارک باد دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے ’’عقیدت کے مقدس تہوار، چھٹھ پوجا کے موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک آباد سبھی اہل وطن کو دلی مبارک باد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

چھٹھ پوجا میں سورج کی پرستش کے ساتھ ہی ندیوں، تالابوں اور سبھی آبی وسائل کی پوجا کے توسط سے قدرت کے تئیں اپنی عقیدت اور احسان مندی کا اظہار کرنے کی روایت رہی ہے۔

آئیے، چھٹھ پوجا کے مبارک موقع پر قدرت اور ماحولیات کے تحفظ کا عہد کریں اور کووڈ-19 کی وبا کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس تہوار کو منائیں۔ میری دعا ہے کہ’چھٹھ میّا‘ سبھی اہل وطن کو اچھی صحت اور خوش حالی کا آشیرواد دیں۔‘‘

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7370



(Release ID: 1674195) Visitor Counter : 114