سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت کے اے آئی سپر کمپیوٹر پرم سدھی کو دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور 500 نان- ڈسٹریبیوٹیڈ کمپیوٹر سسٹمز میں 63واں مقام حاصل ہوا

Posted On: 18 NOV 2020 3:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 /نومبر 2020 ۔ سی-ڈیک (سی-ڈی اے سی) کے نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت تیار اعلیٰ کارکردگی والے مصنوعی ذہانت سے لیس (ایچ پی سی – اے آئی) سپر کمپیوٹر پرم سدھی کو دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور 500 نان- ڈسٹریبیوٹیڈ کمپیوٹر سسٹمز میں 63واں مقام حاصل ہوا ہے۔ رینکنگ کا نتیجہ 16 نومبر 2020 کو جاری کیا گیا۔

اے آئی نظام ایڈوانسڈ مٹیریل، کمپیوٹیشنل کیمسٹری اور ایسٹروفزکس جیسے شعبوں میں پیکیجز کے اپلی کیشن ڈیولپمنٹ کو مضبوط بنائے گا۔ مشن کے تحت پلیٹ فارم پر ڈرگ ڈیزائن اور انسدادی صحت نگہداشت نظام کے لئے متعدد پیکیج ڈیولپ کئے جارہے ہیں۔ ممبئی، دہلی، چنئی، پٹنہ اور گوہاٹی جیسے سیلاب کے خطرات والے میٹرو شہروں کے لئے سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے پیکیج بھی ڈیولپ کئے جارہے ہیں۔ اس سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں تحقیق و ترقی کو تیزتر سیمولیشنز، میڈیکل امیجنگ، جینوم سیکونسنگ اور پیش گوئی کے ذریعے تیز کیا جائے گا۔ یہ بھارتی عوام، اسٹارٹ اَپس اور بالخصوص ایم ایس ایم ای کے لئے ایک نعمت ہے۔

یہ اپلی کیشن ڈیولپرس کے لئے بھی ایک نعمت ہے اور اس سے این سی ایم آر ڈبلیو ایف اور آئی آئی ٹی ایم کے ذریعے موسم کی پیش گوئی سے متعلق پیکیج کی جانچ، تیل اور گیس کی نکاسی کے لئے جیو- ایکسپلوریشن، ایرو- ڈیزائن مطالعات، کمپیوٹیشنل فزکس اور ریاضی سے متعلق اپلی کیشنز نیز تعلیم کے لئے آن لائن کورسیز میں بھی مدد ملے گی۔

5.267 پیٹافلاپس  کے آرپیک  اور 4.6 پیٹا فلاپس آر میکس (سسٹینڈ) کے ساتھ اس سپر کمپیوٹر کا تصور سی- ڈی اے سی کے ذریعے کیا گیا اور نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کی مدد سے مشترکہ طور پر ڈیولپ کیا گیا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی کام ہے۔ بھارت کے پاس دنیا میں سب سے بڑا سپر کمپیوٹر انفرااسٹرکچر ہے اور یہ آج پرم سدھی – اے آئی کی رینکنگ سے ثابت ہوگیا ہے۔ پروفیسر شرما نے کہا کہ واقعی میرا یہ ماننا ہے کہ پرم سدھی- اے آئی ہمارے قومی تعلیمی اور تحقیق و ترقی کے متعلق اداروں کو مضبوط بنائے گا اور نیشنل نالج نیٹورک (این کے این) کے اوپر نیشنل سپر کمپیوٹر گرڈ کے نیٹ ورک پر ملک میں پھیلی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کو مضبوطی دے گا۔

Schience-2.jpgSchience-1.jpg

پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ پرم سدھی – اے آئی کے ساتھ ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ برادری حفظان صحت، زراعت، تعلیم، توانائی، سائبر سکیورٹی، خلا، اے آئی اپلی کیشنز، موسم اور کلائمیٹ موڈلنگ، شہری منصوبہ بندی کے کثیر موضوعاتی چیلنجوں کے حل میں اور زیادہ اہل اور مضبوط ہوگی۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی اور اختراعات کے توسط سے خودکفالتی کے ہمارے سفر میں اہم کڑی ہے۔

پرم سدھی سپر کمپیوٹر سی- ڈی اے سی کے ملک میں تیار ایچ پی سی- اے آئی انجن، سافٹ ویئر فریم ورکس اور کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ساتھ این وی آئی ڈی آئی اے، ڈی جی ایکس سپر پی او ڈی ریفرینس آرکیٹیکچر نیٹورکنگ پر بنا ہے۔ یہ ڈیپ لرننگ، ویزول کمپیوٹنگ، ورچول ریئلٹی، ایکسیلیریٹڈ کمپیوٹنگ اور گرافکس ورچوالائزیشن میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7339


(Release ID: 1673925) Visitor Counter : 207