صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں روزانہ ریکوری کی تعداد، مسلسل 46 ویں دن بھی، ہر روز ہونےو الے نئے کیسوں کی تعداد  سے زیادہ  رہنے کا ریکارڈ بدستور قائم


50ہزار سے کم روزانہ کے نئے کیسوں کا 11 واں دن

Posted On: 18 NOV 2020 12:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍نومبر، ہندوستان میں ڈیڑھ مہینے سے زیادہ روزانہ کی نئی ریکوریوں کی تعداد  روز مرہ کے نئے کیسوں کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا رجحان بدستور جاری ہے۔ آج 11 ویں دن بھی ملک میں 50 ہزار  سے کم نئے کیس رپورٹ کئے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کووڈ – 19  کے 44739مریضوں نے  ریکور کیا ، جب کہ نئے کیسوں کی تعداد  38617  ہی رہی۔ اسی کے ساتھ مجموعی ایکٹو کیس میں  اجتماعی طور پر 6122 کیسوں کی کمی ہوئی ہے، جو  اب  446805 کی تعداد رہ گئی ۔ کووڈ – 19  کے تمام  معاملات میں سے صرف  5.01  فیصد  کیس ہی  آج کی تاریخ میں ایکیٹو کیس ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015D3N.jpg

گزشتہ کئی ہفتوں سے روزانہ کے اوسط  معاملوں میں تخفیف بدستور جاری ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HXUA.jpg

آبادی کے مختلف گروپوں کے درمیان کووڈ – 19  مناسب برتاؤ  کی کامیاب تشہیر کے علاوہ اس رجحان کی کہیں زیادہ اہمیت ہے، کیونکہ  یورپ اور امریکہ میں کووڈ – 19 مثبت  کیسوں کی تعداد میں وسیع اضافہ ہورہا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030KUL.jpg

ریکوری کی شرح آج بڑھ کر 93.52 فیصد  ہو گئی ہے۔ ریکور شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد  8335109 ہے۔  نئے ریکور شدہ معاملات میں سے 74.98 فیصد  کیس  10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ کیرالہ میں 6620 افراد  کی کووڈ  سے  ریکوری کے بعد ریاست میں ریکوری کی سب سے  زیادہ تعداد ہوگئی۔ مہاراشٹر میں  روزانہ کی ریکوری کے معاملات 5123 رہے جب کہ دہلی میں 4421  افراد نے مرض سے ریکوری حاصل کی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041QJN.jpg

نئے معاملات میں سے 76.15 فیصد  معاملات  10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔

دہلی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6396 نئے  کیس سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز  کیرالہ میں 5792  نئے معاملات ، جب کہ مغربی بنگال سے 3654 نئے معاملات کی خبر دی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PVT6.jpg

474اموات میں سے 78.9 فیصد  اموات  گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  10 ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کی گئی۔

دہلی میں رپورٹ شدہ 99 اموات میں سے 20.89 فیصد  نئی اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں بالترتیب 68 اور 52  نئی امواتوں کی خبریں ملیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HSSR.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ا ع- ق ر)

(18-11-2020)

U-7327



(Release ID: 1673686) Visitor Counter : 159