سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اپنی اسکالرشپ اسکیموں کے تحت ادائیگی کے سلسلے میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی وضاحت

Posted On: 17 NOV 2020 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 /نومبر 2020 ۔ خبروں سے متعلق کچھ مضامین میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے سبب اسکالرشپ اسکیموں کے تحت ادائیگی میں زیادہ تاخیر ہورہی ہے اور اس وجہ سے طلباء بہت سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

اس خبر سے متعلق حقائق کے بارے میں صورت حال کو واضح کرنے کے لئے یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ درج فہرست ذاتوں / دیگر پسماندہ طبقات، ڈی نوٹیفائیڈ قبائل، اقتصادی اعتبار سے کمزور طبقات جیسے ہدف شدہ گروپوں کے لئے ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ / یونیورسٹی گرانٹ کمیشن / براہ راست مختلف اسکالرشپ اسکیموں کا نفاذ کرتا ہے۔

محکمہ نے تنفیذی ایجنسیوں کے ساتھ اسکالرشپ اسکیموں کے تحت ادائیگی سے متعلق رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کیا ہے، تاکہ مستفیدین کو بالخصوص کووڈ-19 کے اس بحران کے دوران کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ نے درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی اہم اسکیموں کے تحت جون 2020 تک سبھی متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پہلے سے لگائے گئے اندازے پر مبنی مانگ کی بنیاد پر 75 فیصد پر مشتمل مرکز کی حصے داری پہلے ہی جاری کردی ہے۔ الگ الگ معاملات کی بنیاد پر مرکز کی حصے داری پر مشتمل 25 فیصد کی باقی رقم جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

سبھی تنفیذی ایجنسیوں کو اسکالرشپ سے متعلق درخواستوں کے نمٹارے کے عمل میں تیزی لانے کے لئے کہا گیا ہے، تاکہ طلباء کو کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ کی دیگر سبھی اسکیموں میں، تنفیذی ایجنسیوں کو مستقل بنیاد پر حکم جاری کی جارہی ہے۔ متعلقہ افسران کے ساتھ اس عمل کی روزمرہ کی بنیاد پر نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

درج فہرست ذاتوں کے لئے نیشنل فیلوشپ کی اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں کے مستفیدین کے مابین فیلوشپ کی تقسیم کی نگرانی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور دیگر حصص داروں کے ساتھ ماہانہ بنیاد پر کی جاتی ہے۔ سماجی انصاف کے محکمہ کے ذریعے تنفیذی ایجنسیوں کو اسکیم کے تحت طلباء کے مابین فیلوشپ کی وقت پر تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7309

17.11.2020



(Release ID: 1673623) Visitor Counter : 162