وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 17 نومبر 2020 کو تیسرے سالانہ بلوم برگ نئے اقتصادیاتی فورم سے خطاب کریں گے
Posted On:
17 NOV 2020 12:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی 17 نومبر 2020 کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے تیسرے سالانہ بلوم برگ نئے اقتصادیاتی فورم سے خطاب کریں گے۔
بلوم برگ نئے اقتصادیاتی فورم کو مسٹر مائیکل بلوم برگ کے ذریعے 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد لیڈران کی ایک کمیونٹی تیار کرنا ہے، جو تاریخی منتقلی کے دور میں باہمی بات چیت کے ذریعے عالمی اقتصادیات کو درپیش سنگین چنوتیوں کا قابل عمل حل تلاش کرسکیں۔ اس کا افتتاحی اجلاس سنگا پور میں منعقد کیا گیا تھا اور فورم کے دوسرے سالانہ اجلاس کی میزبانی بیجنگ نے کی تھی۔ اس میں متعدد عناوین کا احاطہ کیا گیا تھا، جس میں عالمی اقتصادی انتظام وانصرام، تجارت وسرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، شہر کاری ، کیپٹل مارکیٹ ، ماحولیاتی تبدیلی اور شمولیت وغیرہ شامل تھے۔
اس سال عالمی اقتصادیات کو کووڈ - 19 وبائی مرض کا سامنا ہے، لہذا اس اجلاس میں اقتصادیات کی احیاء اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کا موقع ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ق ت- ق ر)
U-7299
(Release ID: 1673395)
Visitor Counter : 236
Read this release in:
Assamese
,
Kannada
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam