وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے سالانہ بجٹ 2021-22 کے لیے خیالات/تجویزیں/مشورے طلب کیے ہیں

Posted On: 13 NOV 2020 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 نومبر ،          پچھلے برسوں میں وزارت خزانہ سالانہ بجٹ کے سلسلے میں نارتھ بلاک میں صنعت/کامرس  ایسوسی ایشنوں، تجارتی اداروں اور ماہرین سے بجٹ سے پہلے کے صلاح ومشورے کرتی رہی ہے وبائی بیماری کو دیکھتے ہوئے وزارت کو مختلف  لوگوں سے یہ تجویزیں موصول ہوئی ہیں کہ بجٹ سے پہلے کے صلاح ومشورے مختلف طریقے پر کیے جائیں۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مختلف اداروں/ ماہرین سے تجاویز موصول کرنے کے لیے ایک خصوصی ای میل تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں خصوصی مراسلہ جلد ہی روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سالانہ بجٹ 2021-22 کے صلاح ومشوروں کو  ایسا بنایا جائے جس میں شرکت زیادہ ہو اور یہ نوعیت کے اعتبار سے جمہوری ہو۔ یہ کام اسے بھارت کے لوگوں کے قریب لاکر کیا جائے۔ حکومت نے ایک مائیکرو سائٹ (آن لائن پورٹل) مائی گو پلیٹ فارم پر شروع کیا ہے جو 15 نومبر 2020 سے کام کرنے لگے گا اور اس میں بجٹ سے متعلق مشورے موصول کیے جائیں گے۔ عام پبلک کو چاہیے کہ وہ اپنی انفرادی حیثیت میں مائی گو پر رجسٹر کریں  تاکہ 2021-22 کے اپنی تجویزیں پیش کرسکیں۔ پیش کردہ تجاویز کا بھارت سرکار کی متعلقہ وزارتیں/ محکمے مزید  جائزہ لیں گے اگر ضرورت ہوئی تو افراد کو رجسٹریشن کے وقت فراہم کیے گئے ای-میل / موبائل نمبر پر رابطہ قائم کیا جاسکے۔ اور ان کی تجاویز کے بارے میں وضاحت طلب کی جاسکے۔ یہ پورٹل 30 نومبر 2020 تک کھلا رہے گا۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7222


(Release ID: 1672831) Visitor Counter : 192