ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا نے غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت 6 ریاستوں میں نشان زد 116 ضلعوں کے تین لاکھ مائیگرینٹ ورکروں کی تربیت شروع کی

Posted On: 12 NOV 2020 5:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے غریب کلیان روزگار ابھیان سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت نے چھ ریاستوں اترپردیش، بہار، راجستھان، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ کے نشان زد 116 ضلعوں کے تین لاکھ مائیگرینٹ مزدوروں کو ہنرمندی کی تربیت دینا شروع کردی ہے۔ اس پہل کا مقصد مائیگرینٹ ورکروں کو بااختیار بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیمانڈ-ڈرائیونگ اسکلینگ اور اورنٹیشن کے ذریعے کووڈ کے بعد کے دور میں دیہی آبادی کو بھی بااختیار بنانا ہے اور یہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 20-2016کے مرکز کی اسپانسر اور مرکز کے انتظام کے حصے کے تحت کیا جانا ہے۔ متعلقہ ضلع کلکٹرس، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبان، ڈپٹی کمشنرس کے اشتراک سے ایم ایس ڈی ای 125 دن کے اندر ہنرمندی کی تربیت کے لئے ان ضلعوں میں پروگرام شروع کررہی ہے۔نشان زد ضلعوں کے کچھ حصوں میں تربیت پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے اور آہستہ آہستہ آنے والے مہینوں میں تربیت کا دائرہ دیگر حصوں تک جائے گا۔

ایم ایس ڈی ای کی نگرانی میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) ایسی موجودہ تربیت فراہم کرانے والوں اور پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے تربیت کے پروگرام پر عمل درآمد کررہا ہے جو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 20-2016 یا ریاستی  اسکیموں کے تحت کام کررہی ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ مائیگرینٹ مزدوروں کو قلیل مدتی تربیتی پروگرام کے تحت تربیت دی جارہی ہے اور مزید ڈیڑھ لاکھ مائیگرینٹ مزدوروں کو ری کوگنیشن آف پرایر لرنگ (آر پی ایل) اسکیم کے تحت سرٹیفائی کیا جانا ہے۔ ان ضلعوں میں مقامی روزگار کے لئے مجموعی مانگ کے ساتھ ساتھ تربیت کے مقصد کے لئے لوٹنے والے مائیگرینٹ ورکروں کو جمع کرنے کا کام ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

ہنرمندی کی وزارت مقامی صنعت کی مانگ کے مطابق مختلف روزگار رولز کے لئے ہنرمندی کی تربیت کا اہتمام کرنےکے لئے اپنی کوششوں کو سمت دے رہی ہے۔دیہی ترقی کے لئے ہنرمندی اور صنعت کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ ہنرمندی کو بااختیار بنانے کے ذریعے دیہی ترقی اسکل انڈیا مشن کا ایک بنیادی عنصر ہے، کیونکہ 70 فیصد ورک فورس (مزدوروں) کا دیہی ہندوستان سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان ہنرمند مائیگرینٹ مزدوروں کے لئے بہتر اور پائیدار روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مقامی مانگ پر مبنی ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام پر توجہ دینے کے تئیں عہد بستہ ہیں جن کی مشترکہ قوت ہماری معیشت کو ریڑھ کی ہڈی بناتی ہے۔

ہنرمند ہندوستان کی فلیگ شپ پی ایم کے وی وآئی اسکیم کے تحت قلیل مدتی تربیت کا مقصد مختلف سیکٹروں اور جاب رولز کے لئے بے روزگار نوجوانوں یا بیچ میں ہی اسکولی تعلیم چھوڑنے والے نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کرتا ہے۔

جاب رولز کے مطابق تربیت کے پروگرام کی مدت 150 اور 300 گھنٹوں کے درمیان ہوگی۔ ہنرمندی کی وزارت نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 20-2016 کے تحت اب تک 92 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کو تربیت دی ہے۔

..........................

    م ن، ح ا، ع ر

12-11-2020

U-7190



(Release ID: 1672497) Visitor Counter : 161