عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

حکومت پنشن یافتگان کو زندگی میں "آتم نربھر" بننے میں مدد فراہم کررہی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے پنشن یافتگان کے لئے "کووڈ۔ 19 وبا میں افکار اور مراقبے کی طاقت" سے متعلق منعقدہ انٹرایکٹو پروگرام سے خطاب کیا

Posted On: 10 NOV 2020 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 نومبر :

شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں محکمہ برائے پنشن اینڈ پینشنرز ویلفیئر (ڈی او پی پی ڈبلیو) پنشن یافتگان کے لئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کو فروغ دے کر انہیں "آتم نربھر" بنانے کی کوشش کر رہا ہے جسے کسی کے گھر سے آرام سے بھی دیا جاسکتا ہے۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ اس سے قبل کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے پنشن یافتگان کو لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنے میں درپیش مشکلات کے سبب حکومت نے یکم نومبر 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے لئے موجودہ ٹائم لائن میں نرمی کردی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I22F.jpg

آج یہاں ڈی او پی پی ڈبلیو کے زیر اہتمام منعقدہ "کووڈ۔ 19 وبا میں افکار اور مراقبہ کی طاقت" کے بارے میں بھرما کماری سسٹر شیوانی کے ایک انٹرایکٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ۔ 19 وبا کے تناظر میں پنشن یافتگان بطور سینئر شہری سب سے زیادہ غیر محفوظ لوگ ہیں ، ان کی طبی نگہداشت کے علاوہ ایک مددگار ہاتھ کی بھی انہیں ضرورت ہے اور اس طرح کے پروگراموں سے انہیں ذہنی دباؤ کی سطح سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور اس طرح انہیں جسمانی بیماری سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

اپنی بات رکھنے میں بھرما کماری سسٹر شیوانی کے اسٹائل کی ساتش کرتے ہوئے جناب جتیندر سنگھ نے کہا کہ معمر شہریوں کے پاس معاشرے کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے اور ان کے قیمتی تجربات سماج میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ خوشی کی کلید اس بات میں ہے کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے اس پر ہم شکرگزار ہوں اور مطمئن ہوں اور سائنس میں بھی اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ دماغی اور جذباتی صحت کے نتیجے میں بہتر جسمانی صحت حاصل ہوتی ہے اور بیماریوں کے خلاف امیونٹی ملتی ہے۔

بھرما کماری سسٹر شیوانی کے ذریعہ اپنے خطاب میں بیان کئے گئے زندگی میں مثبت جذبات پیدا کرنے کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ -19 وبا کے اس دور میں طرز زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے کیونکہ ہر کسی کو اپنے آپ کو پریشان کن خیالات سے آزاد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ برسوں میں ہندستان میں زندگی کا دورانیہ اوسطا بڑھ گیا ہے لہذا لوگوں کو زندگی کو سالوں میں شامل کرنا چاہئے نہ کہ سالوں کو زندگی میں۔

اس سے قبل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھرما کماری سسٹر شیوانی نے کووڈ 19 وبا کے اس دور میں اپنے آپ کو مثبت خیالات کے ساتھ فعال رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سنسکاروں کے ذریعہ وہ نہ صرف اپنی جذباتی تندرستی کا خیال رکھ سکتے ہیں بلکہ گھر اور معاشرے میں بھی وہ ہر ایک کی جذباتی طاقت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کنبے اور معاشرے میں تمام نوجوان ارکان کو بڑے پیمانے پر غیر مشروط جذباتی مدد ، استحکام ، امید اور محبت فراہم کرنے والے ہیں۔

اس آن لائن پروگرام میں سکریٹری (پنشن اینڈ پینشنرز ویلفئیر) ڈاکٹر کشتراپتی شیواجی اور شری سنجیو نارائن متھور جوائنٹ سکریٹری (پنشن اینڈ پینشنرز ویلفیئر) کے ساتھ پنشنرز ایسوسی ایشنز کے دیگر سینئر افسران اور عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس پروگرام کا مقصد سینئر پنشن یافتگان کو کورونا وبا کے دوران ذہنی تندرستی کے بارے میں باخبر کرنا تھا۔ پنشنرز ایسوسی ایشنز کی مدد سے ہندوستان بھر میں پنشن یافتگان کی بڑی تعداد کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جوڑ کر ڈی او پی پی ڈبلیو ، کووڈ۔ 19 کے لئے مشاورت فراہم کرنے ، امیونٹی اور مجموعی صحت کو بڑھانے کے لئے یوگا سیشن سمیت پنشن یافتگان کی صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے پروگراموں کے انعقاد کے لئے اضافی کوششیں کررہا ہے۔

 

                                          **************

 

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U:7131



(Release ID: 1671849) Visitor Counter : 140