ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے نے  اپنی صحت سے متعلق سہولیات  کے لئے  ایچ ایم آئی ایس نے نفاذ کے لئے   ریل ٹیل  کو مقرر کیا ہے

Posted On: 10 NOV 2020 4:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10  نومبر 2020، انڈین ریلوے نے  اسپتال کی انتظامیہ کو چوری روکنے اور اس کے کاموں  میں تسلسل لانے کے لئے اس کو ایک آرکی ٹیکچر کے تحت لانے کے مقصد سے اسپتال کی انتظامیہ اور مریضوں کی صحت ریکھ ریکھ کو بہتر بنانے کے لئے بھارت میں اپنی 125  صحت سہولیات اور 650 پالی کلینک کے لئے  ایک مربوط کلینکل انفارمیشن سسٹم  ہاسپٹل مینجمنٹ  انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس)  کے نفاذ کا کام  ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ریل ٹیل) کے سپرد کیا ہے۔

سافٹ ویئر کی خصوصیات میں  محکموں اور لیباریٹریز کے مطابق  کلینکل ڈاٹا  کو  کسٹمائز کرنے سے لیکر،   کراس کنسلٹیشن  فراہم کرانے کے لئے  ملٹی ہاسپٹل فیچر ،  میڈیکل اور دیگر آلات کے ساتھ بلا روکاوٹ انٹر فیس شامل ہے اور مریضوں کو  ان کے موبائل پر  ان کا تمام  میڈیکل ریکارڈ حاصل کرنے کا فائدہ ملے گا۔

ریل ٹیل اور ریلوے کی وزارت نے  اس کام کی انجام دہی کے لئے  شرائط سے متعلق  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اوپن سارس ایچ ایم آئی ایس سافٹ فیئر  کلاؤڈ پر  نافذ کیا جائے گا۔

اس اعلان  کا تذکرہ کرتے ہوئے  انڈین ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو نے کہا  ’’ہم تمام شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن کررہے ہیں اور مسلسل تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ ایچ  ایم آئی ایس پلیٹ فارم  یونیک میڈیکل آئیڈینٹی  سسٹم  سے منسلک ہوگا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لئے  ایک مہارت  کے مرکز پر کام چل رہا ہے جو کہ  ان ٹکنالوجی سے متعلق تبدیلیوں  کو تحریک دے گا چاہے وہ  مصنوعی ذہانت کی ہوں ، ڈاٹا اینالیٹکس یا  ایپ پر مبنی خدمات سے متعلق  ہوں۔  ریل ٹیل کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات  ہمیشہ ہی   فائدے پر مبنی رہے ہیں اور وہ   بہت سے پروجیکوں مثلاً ویڈیو سرویلانس سسٹم، ای، آفس سروسز، کنٹینٹ آن ڈیمانڈ، بھارت میں  بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کے نفاذ میں مدد کرتے رہے ہیں‘‘۔

اس تقرر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریل ٹیل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب پنیت چاولہ نے کہا ک’’ایچ ایم آئی ایس کے   تصور کا ثبوت ساؤتھ سینٹرل ریلوے  میں ہاسٹپل منیجمنٹ  انفارمیشن سسٹم  کے نافذ سے  پہلے ہی مل چکا ہے اور  اس کو مرحلے وار طیرقے سے  کل ہند سطح پر نافذ کرنے  پر غور کیا جا رہا ہے۔ریکارڈ کیپنگ کےروایتی طریقوں کی اپنی حدود ہیں اور  ہمیں یقین ہے کہ ٹکنالوجی کی شمولیت ہی  بڑے پیمانے پر  کام کرنے ، اختراجات کم کرنے ، کام کاج کی آسانی  کے ساتھ  دیگر فائدوں کا بھی واحد ذریعہ ہے ‘‘۔

ریل ٹیل آئی سی ٹی خدمات اور سولیوشن  کے متنوع کام مثلاً ایم پی ایل ایس۔ وی پی این، لیزڈ لائن سروسز، ٹی پاس، ای۔ آفس اور ڈاٹا سنٹر سروسز، بڑے نیٹ ورک کا  ہارڈویئر سسٹم انٹی گریشن، سافٹ اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کراتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7129

                          



(Release ID: 1671848) Visitor Counter : 155