وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم انکم ٹیکس اپیل کے ٹرائیبونل کی کٹک بنچ کے سرکاری و رہائشی کامپلیکس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 09 NOV 2020 7:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09نومبر ،2020   / وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اکتوبر 2020 کو سہ پہر ساڑھے چار بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کٹک میں انکم ٹیکس اپیل کے ٹرائیبونل (آئی ٹی اے ٹی) کے جدید ترین طرز کے سرکاری اور رہائشی کامپلیکس کا افتتاح کریں گے۔  قانون کے مرکزی وزیر، پیٹرولیم کے مرکزی وزیر ، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ ، اڈیشہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان، نیز دیگر اہم شخصیتیں بھی اس موقعے پر موجود ہوں گی۔ اس موقعے پر آئی ٹی اے ٹی پر ای کافی ٹیبل بک کا بھی اجرأ کیا جائے گا۔

آئی ٹی اے ٹی براہ راست ٹیکسوں کے میدان میں ایک اہم قانونی ادارہ ہے اور اس کے احکامات کو سچ پائے جانے پر قطعی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ فی الحال اس کی قیادت جھارکھنڈ ہائی کورٹ  اور گجرات ہائی کورٹ کے سابق جج جناب جسٹس (ریٹائرڈ)  پی پی بھٹ کر رہے ہیں۔ آئی ٹی اے ٹی پہلا ٹرائیبونل تھا جسے 25 جنوری 1941 کو تشکیل دیا گیا تھا اور اسے مدر ٹرائیبونل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔  1941 میں اس کی شروعات تین بنچوں دلی ، بامبے اور کلکتہ میں ہوئی تھی۔ اب اس کی  63 بنچیں اور دو سرکٹ  بنچیں ہیں جو بھارت کے 30 شہروں میں قائم ہے۔

آئی ٹی اے ٹی کی کٹک بنچ 23 مئی 1970 کو قائم کی گئی تھی اور یہ تبھی سے کارکردگی انجام دے رہی ہے۔ کٹک بنچ کا دئارۂ کار پورے اڈیشہ میں پھیلا  ہوا ہے۔ یہ بنچ 50 سال سے زیادہ عرصے تک کرایے پر لی گئی عمارت میں کام کرتی رہی ۔ آئی ٹی اے ٹی کٹک کے سرکاری و رہائشی کامپلیکس جو حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے 1.60 ایکڑ رقبے میں قائم ہے۔ یہ زمین اڈیشہ سرکار نے  2015میں مفت الاٹ کی تھی۔ دفتر کے کامپلیکس  کا کل تعمیراتی رقبہ 1938 اسکوائر میٹر ہے اور اس کی تین منزلیں ہیں جن میں کشادہ قسم کا عدالتی کمرہ، انتہائی جدید قسم کا ریکارڈ روم، بنچ کے ارکان کے لیے جدید آلات سے لیس ایوان، لائبریری روم، جدید قسم کے آلات سے لیس کانفرنس ہال، مقدمے کی سنوائی کے لیے وافر جگہ، وکیلوں اور چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کے لیے بار روم بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7107


(Release ID: 1671619) Visitor Counter : 156