مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

جناب سنجے دھوترے نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے انڈیا موبائل کانگریس کے چوتھے ایڈیشن 2020 کا اعلان کیا

Posted On: 09 NOV 2020 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09نومبر ،2020   /  مواصلات ، تعلیم اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے انڈیا موبائل کانگریس آئی ایم سی کے چوتھے ایڈیشن 2020 کا اعلان کیا۔ آئی ایم سی 2020 ، 8 سے 10 دسمبر کے بیچ منعقد ہوگا اور عالمی وبا کے سبب اس سال یہ ورچوئل طریقے سے منعقد ہوگا۔

 

اس باوقار تقریب کا مشترکہ طور پر انعقاد ٹیلی مواصلات کے محکمے اور بھارت کی سیلیولر آپریٹرز ایسوسی ایشن کرے گی، جس میں 50 سے زیادہ ملک ، 110 سے زیادہ عالمی مقررین ، اسٹارٹ اپس حصہ لیں گے۔ اس میں 30 گھنٹے سے زیادہ خیالات کا اظہار کیا جائے گا اور امید ہے کہ اس  تین روزہ پروگرام میں  15 ہزار سے زیادہ شائقین شرکت کریں گے۔

اس سال کے آئی ایم سی کا موضوع ہے ’’سب کی شمولیت والی اختراع – اسمارٹ میں ، سکیور میں، دیرپا‘‘۔ آئی ایم سی 2020 کا مقصد آتم نربھر بھارت (میک ان انڈیا – مقامی مینوفیکچرنگ اور میک فار ورلڈ کی طرف پیش رفت) ،بین الاقوامی علاقائی تعاون کو فروغ دینا، ستت بھارت – سناتن بھارت  کو فروغ دینے کے وزیراعظم کے نظریے سے مطابقت پیدا کرنا ہے۔

اس سال کے اہم شراکت داروں میں ڈیل ٹکنالوجیز ، ریبن کمیونکیشنز اور ریڈ ہیٹ شامل ہیں۔ اس سال یہ بھارت کی ٹکنالوجی سے متعلق سب سے بڑی تقریب ہوگی جس میں دنیا بھر کی صنعت کی اعلیٰ ترین شخصیتیں ، ضابطہ کار اور پالیسی ساز یکجا ہوں گے۔ اس میں مختلف وزارتوں ، ٹیلکو سی ای اوز، گلوبل سی ای اوز اور ایس جی براڈ کاسٹنگ ، ایس جی انٹرپرائز سولیوشنز ، او ٹی ٹی اور مستقبل کی دیرپا کمپنیاں  شا مل ہیں۔ یہ تقریب عالمی وبا کے تناظر میں  صنعتی معاملات چیلنجوں مستقبل کے رجحانات اور موقعوں پر تبادلۂ خیال اور مذاکرات کرنے کے لیے ورچوئل طریقے سے منعقد کی جائے گی۔

اس تقریب کا تعارف کراتے ہوئے مواصلات، تعلیم اور الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا ’’ہمیں پختہ یقین ہے کہ انڈیا موبائل کانگریس2020 ، ٹکنالوجی پر مبنی اقدامات کے لیے کلیدی طور پر ایک نمائش کی حیثیت رکھے گی۔ جیساکہ ٹیلی کمیونکیشنز ایکو سسٹم کے سبھی متعلقہ فریقین یکجا ہوں گے اور اس سے پالیسی سازوں  ، ضابطہ کاروں اور صنعت سے متعلق اہم موضوعات پر قابل قدر تبادلۂ خیال کے لیے صحیح موقع فراہم ہوگا۔

انڈین موبائل کانگریس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں بھارتی سرکار اور ٹیلی کام صنعت کی کوششوں کی نہ صرف قوم کے لیے نمائش ہوتی ہے  بلکہ پوری دنیا کے لیے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 7103



(Release ID: 1671615) Visitor Counter : 215