سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی مستقبل کی ضروریات کے لئے کام کر رہا ہے: ڈی ایس ٹی سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما


حکومت ہند کے چیف اقتصادی صلاح کار ڈاکٹر کرشن مورتی سبرامنین نے کہا۔ ''یہ دھیان میں رکھنا ضروری ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کا ایک بہت ہی وسیع افق ہے اور کارپوریٹس، پالیسی سازوں اور اداروں کے لئے معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے''

Posted On: 09 NOV 2020 3:00PM by PIB Delhi

ابھی حال میں ڈی ایس ٹی کے ذریعہ اپنی 50 ویں سالگرہ منانے کے لئے منعقدہ ایک ویبنار میں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کا استعمال کر کے اختراع ، اسٹارٹ اپ ، نئے روزگار اور دولت پیدا کرنے پر بہت زور دیتے ہوئے ڈی ایس ٹی ملک کی مستقبل کی ان ضروریات کے لئے کام کر رہا ہے جو تیزی سے اور بڑے پیمانے پیمانے پر بدل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ٹی سائنس اور ٹکنالوجی کے تمام شعبوں میں صلاحیت اور صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ پروفیسر شرما نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ہمارے بجٹ میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے ہم سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع کے میدان میں زیادہ سے زیادہ دریافت کرنے میں اہل ہو رہے ہیں تاکہ خوشحال مستقبل کے لئے اختراع کا استعمال کرنے میں مدد کی جا سکے۔ اس ویبنار کا انعقاد نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی کمیونکیشن (این سی ایس ٹی سی) اور وگیان پرسار کے ذریعہ ڈی ایس ٹی گولڈن جوبلی ڈسکورس سیریز - "آن دی ادر سائڈ آف دی پینڈمک" کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر حکومت ہند کے چیف اقتصادی صلاح کار (سی ای اے) ڈاکٹر کرشن مورتی سبرامنین نے قومی تعمیر اور اور ملک کی معاشی ترقی اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کے رول پر تبادلہ خیال کیا۔

قومی تعمیر میں ڈی ایس ٹی کے رول کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، "اختراع معاشی نمو کا ایک بہت اہم جزو ہے۔ ہم نے اب تک بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، لیکن جب ہم اگلے 50 سالوں کی طرف دیکھتے ہیں تو اس بات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع کا ایک بہت وسیع افق ہے اور کارپوریٹس ، پالیسی سازوں اور اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ملکی مسائل کے تناظر میں تحقیق کو عملی جامہ پہنا کر معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس کا استعمال کریں۔

انہوں نے لوگوں سے بیدار رہنے، ماسک پہننے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے، بار بار ہاتھ دھونے، بھیڑ سے بچنے، سماجی دوری پر عمل کرنے کے سلسلے میں کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کچھ یوروپی اور دیگر ملکوں کی طرح اس وبا کی دوسری اور تیسری لہر کے سنگین نتائج سے بچا جا سکے۔

Discourse series 1.jpg

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 7098



(Release ID: 1671613) Visitor Counter : 149