وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے، وارانسی میں، مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
دیوالی کے لئے عوام پر زور دیا کہ وہ مقامی مصنوعات خریدیں
وارانسی کا رابطہ ہمیشہ سرکار کی اولین ترجیح رہی ہے: وزیراعظم
Posted On:
09 NOV 2020 1:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09نومبر 2020: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے آج 220کروڑروپے مالیت کی 16 اسکیموں کا آغاز کیا اور مطلع کیا کہ وارانسی میں 400 کروڑروپے مالیت کی 14 اسکیموں پر کام ،پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔
جن پروجیکٹوں کا آج افتتاح کیا گیا ان میں ، سرناتھ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ، لال بہادر شاستری اسپتال رام نگر کا اپ گریڈیشن ، پانی کی نکاسی سے متعلق کام ، گایوں کی حفاظت اور ان کے تحفظ کے لئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات ، کثیر مقصدی بیجوں کے لئے اسٹور ہاؤس ، 100 میٹرک ٹن کے زرعی مصنوعات کا وئیر ہاؤس ، آئی پی ڈی ایس فیز 2، سمپورنندن اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے لئے ایک ہاؤسنگ کمپلیکس ، وارانسی شہر کا اسمارٹ لائٹنگ ورک کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی کے 150 مراکز اور 102 گئو آشرے کیندر شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت بھی وارانسی میں شہر اور مضافاتی علاقے ، ترقیاتی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ترقی اپنے آپ میں اس بات کی ایک مثال ہے کہ وارانسی میں ، دریائے گنگا کی صفائی ، صحت خدمات ، سڑک ، بنیادی ڈھانچہ ، سیاحت ، بجلی ، نوجوان ، کھیل کود ، کسان وغیرہ جیسے ہرشعبے میں ترقیات کی راہ حاصل کی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ آج گنگا ایکشن پلان کے تحت سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ پروجیکٹ کی تشکیل نو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہو ں نے وارانسی میں بنیادی ڈھانچے کے لئے کئے گئے کاموں کا شمار کرایا ،جن میں گھاٹوں کی مزین کاری ،آلودگی کو کم کرنے کے لئے سی این جی کو متعارف کرانے اور دشا شوا مید ھ گھاٹ پر ٹورسٹ پلازہ شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دریائے گنگا کے تئیں یہ کاوشیں، کاشی کے لئے ایک عزم کی بھی حیثیت رکھتی ہیں اور کاشی کے لئے نئے مواقع کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ یہاں گھاٹوں کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنگا گھاٹوں کی صفائی ستھرائی اور مزین کاری کے ساتھ ساتھ سرناتھ کا نیا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج شروع کردہ ،روشنی اور آواز کا پروگرام ،سرناتھ کی شان وشوکت میں اور اضافہ کرے گا۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آج کاشی کے ایک بڑے حصے کو لٹکتے ہوئے بجلی کے تاروں کے مسئلے سے آزاد کیا جارہا ہے۔ زیر زمین تاربچھانے کا ایک اور مرحلہ آج پورا کرلیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمارٹ ایل ای ڈی روشنیاں ،شاہراہوں کو روشن اور منور کریں گی نیز مزید خوبصورت بنائیں گی۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ وارانسی کا رابطہ ہمیشہ سرکار کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بنیادی
ڈھا نچے کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ کاشی کے عوام الناس اور سیاحوں کو ٹریفک جام میں وقت نہ ضائع کرنا پڑے ۔ انہو ں نے واضح کیا کہ بھرت پور سے شہر کو جوڑنے والی شاہراہ ،وارانسی کی ایک نئی شناخت بن گئی ہے۔انہوں نے وارانسی ائیر پورٹ میں دو مسافروں کے بورڈنگ برج کے آغاز کو ضروری قراردیا کیونکہ 6سال قبل وارانسی ہوائی اڈے پر ہر روز 12 پروازیں آتی جاتی تھیں جواب ہرروز 48 کی تعداد تک جاپہنچی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی میں جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے تاکہ یہاں رہنے والے عوام الناس اور اس شہر میں آنے والے لوگوں ، دونوں کے لئے ،زندگی سہل ہوجائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں میں وارانسی میں ،صحت بنیادی ڈھانچے پر بھی غیر متوقع کام کیا گیا ہے۔ نہ صرف اترپردیش بلکہ ایک طریقے سے یہ تمام پروانچل کے لئے صحت سہولیات کا ہب بنتا جارہا ہے ۔انہوں نے رام نگر میں لال بہادر شاستری اسپتال وغیرہ کی جدید کاری جیسے وارانسی میں صحت بنیادی ڈھانچے میں کئے گئے کاموں کا شمار کرایا ۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج وارانسی میں ہمہ رخی ترقی ہورہی ہے اور پروانچل سمیت تمام شمالی ہندوستان کو مستفیض کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروانچل کے عوام کو اب چھوٹی ضروریات کے لئے دلی یا ممبئی جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وارانسی اور پروانچل کے کسانوں کے لئے ، اسٹور کرنے سے نقل وحمل تک کی بہت سی سہولیات یہاں فراہم کی گئی ہیں جن میں بین الاقوامی رائس انسٹی ٹیوٹ ، ملک پروسیسنگ پلانٹ ، وسیع ترین کارگو مرکز کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے مسرت ظاہر کی کہ اس سال پہلی مرتبہ وارانسی خطے سے پھل ، سبزیاں اور دھان بیرون ملک برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 100 میٹرک ٹن کی صلاحیت کا ایک اسٹوریج کا آج آغاز کیا گیا ہے،جس سے کاشی میں کسانو ں کے لئے اسٹوریج کی سہولیات میں توسیع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کثیر مقصدی بیجوں کا وئیر ہاؤس اور اس کی تقسیم کے مرکز کا آج جنسا میں آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گاؤں کا غریب اور کسان ، آتم نربھر بھارت مہم کے سب سے بڑے ستون ہیں اور یہ سب سے بڑے مستفدین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زرعی اصلاحات سے کسانوں کو براہ راست فائدہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پردھان منتر ی سوندھی یوجنا کے تحت خوانچہ فروشوں کو آسانی کے ساتھ قرضہ حاصل ہورہا ہے تاکہ وہ وبا کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کرسکیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گاؤوں میں رہنے والے عوام الناس کو ان کی آراضی اور مکانات کے بارے میں قانونی حقوق فراہم کرنے کے لئے ’ سومتوایوجنا‘ شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت پراپرٹی کارڈ کے اجرا کے بعد جائیداد سے متعلق تنازعات کے لئے ان کا اسکوپ گاؤوں تک ہی محدود نہیں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کے مکان یا آراضی پر بینک سے قرضہ حاصل کرنا آسان ہوگا۔
وزیر اعظم نے دیوالی ، گووردھن پوجا اور بھیا دوج کے لئے عوام الناس سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان پرزور دیا کہ وہ دیوالی کے لئے مقامی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر اپنائیں اور فخر کے ساتھ مقامی اشیا کو مقبول بنانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی شناخت مستحکم ہوگی۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U-7090
(Release ID: 1671400)
Visitor Counter : 221
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam