نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کی وزارت نے چار سال کی مدت کے لیے چھ کھیلو انڈیا ریاستی امتیازی مراکز کو مالی تعاون کے طور پر 67.32 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دی

Posted On: 07 NOV 2020 4:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 نومبر: کھیل کی وزارت نے چھ مراکز کو کھیلو انڈیا ریاستی امتیازی مراکز (کے آئی ایس سی ای) کے طور پر منظوری دے دی ہے۔ ان مراکز کو 67.32 کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ تخمینہ کے ساتھ مالی سال 21-2020 کے لیے اور بعد میں اولمپک سطح کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش میں اگلے چار سال کے لیے تیار کیا جائے گا۔

ہر ایک ریاست میں شناخت شدہ مرکز اور فراہم کی گئی مالی امداد میں شامل ہیں:

آسام: ریاستی اسپورٹس اکیڈمی، سرجوسائی — 7.96 کروڑ روپے

میگھالیہ: جواہر لعل نہرو اسپورٹس کامپلیکس، شیلانگ، میگھالیہ — 8.39 کروڑ روپے

دمن اور دیو: نیو اسپورٹس کامپلیکس، سلواسا — 8.05 کروڑ روپے

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش ریاستی اکیڈمی — 19 کروڑ روپے

مہاراشٹر: شری شو چھترپتی اسپورٹس کامپلیکس، بالیواڑی، پونہ — 16 کروڑ روپے

سکّم: پلجور اسٹیڈیم، گنگ ٹوک — 7.91 کروڑ روپے

 

اس پہل کے بارے میں امورِ نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا، ’’ملک بھر میں کھیل کے امتیازی مراکز کی تعمیر بھارت کو اولمپک 2028 میں سرفہرست 10 ممالک میں شامل کرنے کے ہمارے نقطہ نظر کی سمت میں ایک قدم ہے۔ جب تک ہم ورلڈ کلاس خصوصی ٹریننگ فراہم نہیں کرتے، ہم ایتھلیٹوں سے اولمپک کھیلوں میں شاندار کارکردگی کرنے کی امید نہیں کر سکتے۔ ان مراکز میں ایک مخصوص کھیل میں عالمی سطح کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور وہ مرکز ملک میں اس مخصوص کھیل کا اہم مرکز بن جائے گا، جہاں اس کھیل کے مختلف ایتھلیٹ ٹریننگ دیں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہر ایک ریاست نے اس قسم کے مراکز بنانے کی اس پہل کی مثبت طریقے اور سرگرمی کے ساتھ حمایت کی ہے۔‘‘

امتیازی مراکز کی حمایت، بنیادی ڈھانچوں کی تجدید، اسپورٹس سائنس مراکز کے قیام اور فزیوتھیراپسٹ، مضبوطی اور کنڈیشننگ ماہرین جیسے کوالٹی کوچز اور اسپورٹس سائنس انسانی وسائل کی شکل میں دستیاب ہوگی۔ کھلاڑیوں کو اعلی معیار کے آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اکادمی میں سائنسی تعاون اور کارکردگی کے نظم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اعلی کارکردگی والے منیجروں کی تقرری کا بھی انتظام ہوگا۔

کھیل کی وزارت ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں موجودہ کھیل کے انفراسٹرکچر کی تجدید کر رہی ہے۔ اس کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اشتراک کرکے اور ملک بھر میں ایک مضبوط کھیل کا ایکو سسٹم بنانے کے مقصد سے کھیلو انڈیا ریاستی امتیازی مراکز (کے آئی ایس سی ای) کی تعمیر کر رہی ہے۔ ہر ایک کے آئی ایس سی ای کو 14 اولمپک کھیلوں میں مخصوص کھیل کے تعاون کے ساتھ وسعت بخشی جائے گی، جس میں سے ایک ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو زیادہ سے زیادہ تین کھیلوں کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا۔

***

م ن ۔ ق ت

U: 7060



(Release ID: 1671319) Visitor Counter : 121