عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

تین نئے انفارمیشن کمشنروں نے آج عہدے کا حلف لیا

Posted On: 07 NOV 2020 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7  نومبر 2020،   سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں منعقدہ  حلف برداری کی ایک تقریب میں  آج  چیف انفارمیشن کمشنر جناب وائی کے سنہا نے  انفارمیشن کمشنر جناب ہیرا لال سمریا ،  محترمہ سروج پُنہانی اور جناب اودے مہورکر کو  عہدے کا حلف دلایا۔ان کی شمولیت کے ساتھ  سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں چیف انفارمیشن کمشنر  سمیت انفارمیشن کمشنروں کی کل تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019CU0.jpg

جناب ہیرا لال سمریا سابق آئی اے ایس افسر ہیں جو  ریٹائرمنٹ سے قبل حکومت ہند میں محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری تھے۔ ان کے پاس سول انجینئرنگ  میں بیچلر ڈگری ہے۔  انہیں جن شعبوں میں مہارت حاصل ہے ان میں،  انتطامیہ اور حکمرانی شامل ہے۔

محترمہ سروج پنہانی    ایک آئی اے اینڈ اے ایس  ہیں، جو کہ  سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں  بطور انفارمیشن کمشنر  جوائن کرنے سے قبل  حکومت ہند کے  ڈپٹی کمپٹرولر  اینڈ آڈیٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ٹرینگ) کے عہدے پر تھیں۔ ان کے پاس   ہیومینیٹیز  میں بیچلر ڈگری ہے۔ جن شعبوں میں انہیں مہارت حاصل ہے ان میں انتظامیہ اور حکمرانی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S8EB.jpg

جناب اودے مہورکر ایک  تجربہ کار  صحافی ہیں، سنٹرل  انفارمیشن کمیشن میں  انفارمیشن کمیشنر کے طور پر جوائن کرنے سے قبل  وہ ایک صفحہ اول کے میڈیا ہاؤس میں  سینئر ڈپٹی  ایڈیٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔  انہوں نے  مہاراجہ  سایہ جی راؤ یونیورسٹی سے ہندوستانی تاریخ ، ثقافت اور آرکیا لوجی میں  گریجویشن کیا ہے۔  ان کی مہارت کے شعبوں میں میڈیا میں ان کا  وسیع تجربہ شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00366ZU.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7034



(Release ID: 1671162) Visitor Counter : 119