وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 9 نومبر کو وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 07 NOV 2020 6:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7  نومبر 2020،    وزیراعظم جناب نریندر مودی  9 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت  614 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم  اس موقع پر ان پروجیکٹوں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ  بات چیت بھی کریں گے۔ اترپردیش کے وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں  سارناتھ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو، لال بہادر شاستری  ہاسپٹل رام نگر کا اپ گریڈیشن، سیوریج سے متعلق کام، گایوں کے  تحفظ اور بچاؤ کے لئے  بنیادی ڈھانچہ سہولیات،  ملٹی پرپز سیڈ اسٹور ہاؤس، 100 ایم ٹی کا زرعی پیداوار ویئر ہاؤس، آئی پی ڈی ایس فیز ۔2، سمپورن آنند اسٹیڈیم میں   کھلاڑیوں کے لئے  ایک ہاؤسنگ کمپلکس، وارانسی سٹی اسمارٹ لائٹنگ ورک کے ساتھ  105 آگن واڑی کیندر اور    102 گؤ آشرے کیندر شامل ہیں۔

تقریب کے دوران  وزیراعظم جن پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے، ان میں  دش اشومیدھ گھاٹ اور کھڑکیا گھاٹ کا  ری ڈیولپمنٹ ، پی اے سی پولیس فورس کے لئے بیرکس، کاشی کے کچھ وارڈوں  کا ری ڈیولپمنٹ ، بینیا باغ  میں  پارک کے  ری ڈیولپمنٹ کے ساتھ  پارکنگ سہولت، گرجا دیوی سانسکرتک سنکل میں  ملٹی پرپز ہال کا اپ گریڈیشن،  شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام اور  سیاحتی مقامات کا ڈیولپمنٹ شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7038

                          


(Release ID: 1671085) Visitor Counter : 126