اقلیتی امور کی وزارتت

مختار عباس نقوی نے حج 2021 کے رہنما خطوط کا اعلان کیا


حج 2021 کے دوران عالمی وبا کی وجہ سے قومی بین الاقوامی پروٹوکول رہنما خطوط نافذ ہوں گے اور ان پر سختی سے عمل کیا جائے گا: مختاص عباس نقوی

حج 2021 کے لئے آن لائن درخواست عمل آج سے شروع

حج 2021 کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2020 ہے

حج 2020 کے لئے بغیر ’’محرم‘‘ (مرد ساتھی) زمرے کے تحت خواتین کے ذریعہ جمع کرائی گئیں درخواستیں حج 2021 کے لئے بھی قابل قبول ہیں

حج 2021 کے لئے سفر شروع کرنے کے 10 مقامات ،احمد آباد، بینگلورو، کوچین، دہلی، گوہاٹی، حیدر آباد،کولکاتا، لکھنٔو،ممبئی اور سری نگر ہیں

Posted On: 07 NOV 2020 3:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7  نومبر 2020،    اقلیتی امور  کے  مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کے ذریعہ کورونا  عالمی وبا کے پیش نظر بڑی تبدیلیوں اور حج 2021 کے اعلان کے ساتھ ہی آن لائن درخواست د ینے کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔

حج ہاؤس، ممبئی میں حج 2021 کا اعلان کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ حج 2021 کے دوران عالمی کے پیش نظر، قومی و بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما خطوط  نافذ ہوں گے اور ان پر مستعدی سے عمل کیا جائے گا۔ حج 2021 کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2020 ہے۔ حج کے لئے درخواستیں آن لائن، آف لائن  اور حج  موبائل ایپ کے ذریعہ جمع کرائی  جاسکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DBXI.jpg

 

جناب نقوی نے کہا کہ حج 2021 کی ادائیگی کا عمل جون۔ جولائی  2021کے مہینے میں شروع ہوگا۔ حج کا پورا عمل بھارت اور سعودی عرب  کے عوام کی صحت  اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لئے  کورونا عالمی وبا کے پیش نظر  حکومت سعودی عرب اور حکومت ہند کے ذریعہ جاری کردہ  ضروری رہنما خطوط کے  مطابق انجام دیا جارہا ہے ۔حج  2021 کے عمل کا خاکہ  عالمی وبا کے چیلنجوں کے تمام  پہلوں کے پیش نظر اقلیتی امور وزارت ، وزارت ِصحت، وزارت ِخارجہ، وزارتِ شہری ہوا بازی، حج کمیٹی آف انڈیا، سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ اور جدہ میں بھارت کے قونصل جنرل اور دیگر ایجنسیوں کے درمیان غور و خوض کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ حج 2021 کے لئے انتظاما ت  کورونا  عالمی وبا کے پیش نظر حکومت سعودی عرب  کے  خصوصی  اصولوں ، قوانین اور ضابطوں ، اہلیت کے معیار  ، عمر کی پابندیوں ، صحت اور فٹنس کی شرائط اور  دیگر متعلقہ شرائط کے ساتھ خصوصی حالات کے تحت کئے گئے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ حج کے سفر کا مکمل عمل  عالمی وبا کے پیش  نظر بڑی تبدیلیوں کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔  ان میں بھارت اور سعودی عرب دونوں  میں رہائش، عازمین کے قیام کی  مدّت، ٹرانسپورٹیشن، صحت اور دیگر سہولتیں  شامل ہیں۔ حج پر جانے والے ہر ایک شخص کو  سفر حج شروحج شروع کرنے سے 72 گھنٹے  پہلے موجودہ بین  الاقوامی ہوائی سفر پروٹوکول کے مطابق   کورونا جانچ کرانی ہوگی۔ ہر ایک عازم حج  کو   سعودی عرب کے سفر سے قبل  ایک نیگیٹیو نتیجے  والا کسی منظور شدہ لیباریٹری  کے ذریعہ جاری کیا گیا  ایک پی سی آر  جانچ سرٹی فکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

جناب نقوی نے کہا کہ کورونا وَبا  اور ایئر انڈیا و دیگر دیگر ایجسنیوں سے موصولہ فیڈ بیک  کے پیش نظر حج 2021 کے  لئے سفر شروع کرنے کے مقامات کو  کم کرکے 10 کردیا گیا ہے۔ پہلے ملک بھر میں حج کا سفر شروع کرنے کے 21 مقامات تھے۔ حج 2021 کے لئے  سفر شروع کرنے کے 10 مقامات میں احمد آباد، بینگلورو، کوچین،  دہلی، گوہاٹی، حیدر آباد،کولکاتا، لکھنٔو،ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔

سفر شروع کرنے کے مقام احمد آباد کے ذریعہ پورے گُجرات  کو کور کیا جائے گا، بنگلورو پورے کرناٹک کو کور کرے گا، کوچین (کریلا، لکشدیپ، پڈوچیری، تمل ناڈو، انڈو مان اور نکوبار)،  دہلی (دلی پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، راجستھان او ر اتر پردیش کے مغربی اضلاع)، گوہاٹی ( آسام، میگھالیہ، منی پور، اروناچل پردیش، سکم، ناگالینڈ)،   کولکاتہ (مغربی بنگال، اوڈیشہ، تریپورہ، جھارکھنڈ، بہار)، لکھنؤ ( مغربی حصوں کو چھوڑکر  اترپردیش کے تمام حصے)، ممبئی (مہاراشٹرا، گوا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، دمن ودیو، دادرا  اور نگر حج 2020 کے لئے بغیر ’’محرم‘‘ (مرد ساتھی)  زمرے کے تحت  خواتین کے ذریعہ جمع کرائی گئیں درخواستیں، حج 2021 کے  لئے بھی  قابل قبول  ہیں۔ اس کے علاوہ  بغیر محرم کے  2021  کرنے کی خواہش مند  خواتین کےلئے نئے فارم بھی  قبول کئے جارہے ہیں۔ بغیر محرم زمرے کے تحت تمام  آنے والے تمام خواتین کو  لاٹری سسٹم سےچھوٹ دی جائے گی۔

ممبئی میں سعودی عرب کے رائل  وائس قونصل جنرل محمد عبدالکریم الاینازی، اقلیتی امور کی مرکزی وزارت  کے سینئر افسر، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جناب ایم  ے خان اور دیگر معززین  اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020IP7.jpg

رہنما خطوط دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7033

                          


(Release ID: 1671058) Visitor Counter : 279