بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کا نیا آن لائن نظام / ادیم رجسٹریشن وقت اور ٹکنالوجی کی کسوٹی پر پورا اتر رہا ہے
پوری طرح بلارکاوٹ نظام سے استحکام اور تحمل کا مظاہرہ بھی ہوتا ہے
یکم جولائی ، 2020 کو اس کے آغاز سے ہی 11 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ای نے رجسٹریشن کرائے ہیں
Posted On:
07 NOV 2020 10:30AM by PIB Delhi
نئی دہلی،07نومبر ،2020 / ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزارت کی طرف سے یکم جولائی ، 2020 کو شروع کیے گیے ایم ایس ایم ای کا نیا آن لائن نظام / ادیم رجسٹریشن وقت اور ٹکنالوجی کی ضرورت پر پورا اترا ہے کیونکہ ابھی تک 11 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ای نے کامیابی کے ساتھ اپنے رجسٹریشن کرائے ہیں۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای کی نئی تعریف بیان کی ہے اور یکم جولائی، 2020 سے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے۔ اس نے ایم ایس ایم ای / ادیم رجسٹریشن کا ایک نیا پورٹل (https://udyamregistration.gov.in ) بھی شروع کیا ہے۔اسی وقت سے یہ پورٹل بلارکاوٹ کام کر رہا ہے۔ پہلے قدم کے طور پر یہ پورٹل سی بی ڈی ٹی اور جی ایس ٹی نیٹ ورک سے بلارکاوٹ مربوط ہے اور جی ای ایم سے بھی مربوط ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسے مربوط کیے جانے کے ذریعے اب ایم ایس ایم ای رجسٹریشن پوری طرح ایک بلاکاغذی کام بن گیا ہے۔
وزارت نے ایم ایس ایم ای ترقیاتی اداروں ، ایم ایس ایم ای ٹکنالوجی مراکز ، این ایس آئی سی، کے وی آئی سی، کوائر بورڈ جیسے اپنے سبھی فیلڈ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ادیم رجسٹریشن کے لیے چھوٹے کاروباریوں کو پوری مدد دیں۔ اسی طرح سبھی ضلع مجسٹریٹوں اور ضلع صنعتوں کے مرکاز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایم ایس ایم ای کے رجسٹریشن میں تیزی لائیں۔ رجسٹریشن سے متعلق ایم ایس ایم ای کی شکایات پر چمپئنز پلیٹ فارم پر غور کیا جاتا ہے۔
31 اکتوبر 2020 تک رجسٹریشن کے تجزیے کے مطابق (10 لاکھ سے زیادہ) رجحانات اور وسیع تصویر مندرجہ ذیل ہے :
- 3.72 لاکھ چھوٹے کاروباریوں نے مینوفیکچرنگ زمرے کے تحت رجسٹریشن کرائے ہیں جبکہ 6.31 لاکھ چھوٹے کاروباریوں نے سروس شعبے کے تحت رجسٹریشن کرائے ہیں۔
- بہت چھوٹے کاروباریوں نے 93.17 فیصد جبکہ چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباریوں نے 5.62 فیصد اور 1.21 فیصد باالترتیب رجسٹریشن کرائے ہیں۔
- 7.98 لاکھ چھوٹی صنعتی مردوں کی ملکیت میں ہیں ، جبکہ 1.73 لاکھ چھوٹی صنعتیں خواتین کی ملکیت میں ہے۔
- 11188 صنعتیں معذور افراد کی ہیں۔
- رجسٹریشن کے 5 سرکردہ صنعتی شعبے ہیں - خوارک کی مصنوعات، کپڑے کی صنعت، ملبوسات، دھات کی بُنی ہوئی چیزیں اور مشینری و آلات ۔
- 10103512 افراد کو ان رجسٹرڈ کارخانوں میں روزگار ملا ہے۔
- ادیم رجسٹریشنس کے لیے 5 سرکردہ ریاستیں ہیں – مہاراشٹر ، تمل ناڈو، راجستھان، اتر پردیش اور گجرات۔
- پین کے بغیر رجسٹریشن کی اجازت ایک منتقلی والے بندوبست کے طور پر 31.3.2021 تک ہے۔
- اسی طرح جی ایس ٹی نمبر کے بغیر رجسٹریشن کی ایک منتقلی والے بندوبست کے طور پر 31.3.2021 تک اجازت ہے۔
جن کاروباریوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرایا ہے انہیں ایم ایس ایم کی وزارت اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے فائدے حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کر دیانا چاہیے۔ رجسٹریشن مفت ہیں اور ڈاٹ گو ، ڈواٹ اِن والے سرکاری پورٹل پر ہی کرایا جانا چاہیے۔
کاروباریوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فرضی اور گمراہ کن ایجنسیوں اور ویب سائٹس / پورٹلس سے خبردار رہیں۔ کسی بھی مدد کے لیے چھوٹے کاروباری قریب کے ڈی آئی سی یا وزارت کے چیمپئنز کنٹرول روم سے کر سکتے ہیں یا اس پورٹل پر لکھ https://champions.gov.inسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –7030
(Release ID: 1671003)
Visitor Counter : 240