وزارت دفاع

سینک اسکولوں میں داخلے (تعلیمی سال 22-2021)

Posted On: 07 NOV 2020 8:59AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07نومبر ،2020   / نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) 10 جنوری 2021 (اتوار) کو سینک اسکولوں کے آل انڈیا داخلہ امتحان 2021 (اے آئی ایس ایس ای ای ) کا انعقاد کرائے گی۔ یہ امتحان 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقوں کے 33 سینک اسکولوں میں چٹھی اور نویں جماعتوں کے لیے کرایا جائے گا۔ 20 اکتوبر، 2020 کو آن لائن درخواستوں کا عمل شروع ہوگا اور یہ 19 نومبر 2020 کو بند ہو جائے گا۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ https://aissee.nta.nic.in اس ویب سائٹ پر  رجسٹریشن کرنے کے بعد اپنی درخواستیں داخل کریں۔ ایک تفصیلی اطلاعاتی بلیٹن بھی این ٹی اے کی سائٹ  www.nta.ac.in   پر دستایب ہے۔ تعلیمی سال 22-2021 سے ، او بی سی – این سی ایل زمرے کے لیے داخلے میں ریزرویشن شروع کیا گیا ہے۔ لڑکیاں اب سبھی 33 سینک اسکولوں میں چھٹی کلاس تک داخلے کی اہل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7028



(Release ID: 1670971) Visitor Counter : 128