بجلی کی وزارت

پنتالیس واں سال مکمل ہونے سے قبل این ٹی پی سی بھارت کے بجلی کے شعبے میں تبدیلی لانے کے لئے پوری طرح تیار ہے


بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کا کہنا ہے کہ قوم کی خدمت سب سے بڑا اعزاز ہے، بہت زیادہ مواقع کے ساتھ مستقبل روشن ہے

آئندہ دہائی کے آغاز میں سرکاری شعبے کی یہ کمپنی قابل تجدید توانائی کے ذریعہ 32000 میگا واٹ کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتی ہے

Posted On: 06 NOV 2020 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6  نومبر 2020،   بجلی کی وزارت کے تحت  کام کرنے والی سرکاری شعبے کی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹیڈ  نے ملک کی تعمیر کے لئے  اور اپنے یوم تاسیس سے پہلے  بھارت کو توانائی سے بھرپور بنانے کے لئے  اپنی عہد بندی کو دہرایا ہے۔  7 نومبر 1975 کو اپنا سفر شروع کرنے والی بھارت اس کی  سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی نے ملک کے کونے کونے کو  روشن کرنے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔  یہ کمپنی اب بھارت کے بجلی کے شعبے   کی کایا پلٹ کرنے  اور بہت زیادہ مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ  ترقی کے آئندہ مرحلے میں داخل ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

این ٹی پی سی کا یوم تاسیس کووڈ کی وجہ سے  پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال میں  آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ  اور سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھتے ہوئے منایا جائے گا۔ این ٹی پی سی نے چونکہ ملک کو بجلی کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے  اس سال  لاک ڈاؤن کے دوران بھی  24 گھنٹے کام کیا ہے۔ اس لئے  یہ یوم تاسیس خاص اہمیت کا حامل ہے۔ بجلی کی اہمیت کےپیش نظر این ٹی پی سی پر   جو ذمہ داری عائد ہوئی تھی، اس کو پورا کرتے ہوئے اس نے  مانگ سے زیادہ بجلی کی سپلائی کی۔  عالمی وبا کے اس دور میں  میڈیکل پروفیشنلز  اور ضروری خدمات فراہم کرانے والوں کی کورونا وایئرس کے طور پر ستائش کی گئی۔ لیکن بجلی انجینئر بھی اس دور میں نئے ہیرو ثابت ہوئے ہیں۔

 این ٹی پی سی گزشتہ 45 برسوں سے ملک میں   بجلی کے شعبے کی  سب سے اہم کمپنی ہے۔ بجلی پیدا کرنے کی اپنی  62 جی ڈبلیو پی کی صلاحیت کو  این ٹی پی سی   سال 2032 تک بڑھاکر  130 جی ڈبلیو  کرنا چاہتی ہے۔ اس کے لئے  این ٹی پی سی  قابل تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کرنا چاہتی ہے۔ راما گنڈم  100 میگا واٹ پلوٹنگ  سولر  غیر  پی پی اے موڈ کے تحت قائم کیا جارہا ہے جو کہ  ملک میں سب سے بڑا ہے۔

ماحولیات  کے تئیں اپنی عہد بندی کے ایک حصے کے طور پر این ٹی پی سی نے  بجلی کے شعبے میں  کئی طرح کی پہل کی ہیں۔ این ٹی پی سی  کھیتوں میں  فصل کے باقیات کو جلائے جانے کی حوصلہ شکنی کے لئے   بجلی کی پیداوار کےلئے  زرعی باقیات کے استعمال  پر کام کررہی ہے۔ این ٹی پی سی نے بوائلرس میں کوئلے کے ساتھ ساتھ بایو ماسک  پیلیٹس کو بھی استعمال کیا ہے۔

این ٹی پی سی نے  اپنے مقامات سے ملازمین اور ان کے خاندانوں تک  رسائی کے لئے  ڈیجیٹل ویبینار اور  نئے آموزشی موڈیول نافذ کرنے کے آن لائن کورس چلائے ہیں۔ این ٹی پی سی نے  اپنے ملازمین  کی بہبود کے لئے  آرٹ آف لیونگ، ایشا فاؤنڈیشن  اور دیگر کئی تنظیموں کے ساتھ معاہدے بھی کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7012



(Release ID: 1670883) Visitor Counter : 174