وزارات ثقافت
ثقافت کی وزارت نے کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے سلسلے میں میوزیم ، آرٹ گیلریز اور نمائشوں کے دوبارہ انعقاد کے لیے پروٹوکول جاری کیا ہے
میوزیموں ، آرٹ گیلریز اور نمائشوں کے انعقاد کی 10 نومبر 2020 سے ایس او پی کے مطابق اجازت
Posted On:
05 NOV 2020 4:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05نومبر ،2020 / وزارت داخلہ کی ، 5ویں مرحلے کے رہنما خطوط کی بنیاد پر اور ثقافت اور صنعت میں مختلف متعلقہ فریقوں کی طرف سے موصولہ مشوروں پر غور و خوض کرتے ہوئے ثقافت کی وزارت نے اب میوزیموں ، آرٹ گیلریز اور نمائشوں کے لیے تفصیلی ایس او پی جاری کیے ہیں، جس کا مقصد کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
ان رہنما خطوط میں کام کاج کے وہ معیاری طور طریقے شامل ہیں جن پر میوزیم ، آر ٹ گیلریز اور نمائشوں کی انتظامیہ نیز ان جگہوں پر آنے والے لوگوں کو عمل کرنا ہے۔ یہ جامع رہنما خطوط وافر صفائی ستھرائی ، ٹکٹوں کی خریداری اور میوزیم ، نمائشوں اور آرٹ گیلریز میں آنے والے لوگوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے جاری کیے گیے ہیں۔
یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ کنٹینٹ منٹ زون کے اندر کوئی بھی میوزیم اور / یا آرٹ گیلری نہیں کھولی جائے گی۔ مزید یہ کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اپنی فیلڈ جائزے کے مطابق اضافی اقدامات کی تجویز پر غور و خوض کر سکتی ہیں۔
کووڈ – 19 کے بندوبست کے لیے قومی ہدایات اور متعلقہ رہنما خطوط جو وزارت داخلہ ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، ریاستوں و مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں نے جاری کیے ہیں اُن پر سبھی سرگرمیوں اور کام کاج کے دوران سختی سے عمل کیا جائے۔ یہ رہنما خطوط فوری طور پر نافذ کر دیئے گیے ہیں اور مزید احکامات جاری ہونے تک ان پر عمل کیا جاتا رہے گا۔ ثقافت کی وزارت کے تحت میوزیم، نمائشوں اور آرٹ گیلریز کو دس نومبر 2020 سے کھول دیا جائے گا اور دیگر کو سہولت کے مطابق اور ریاست / شہر / مقامی قوانین، اصولوں اور ضابطوں / عمل میں آئے ہوئے اَن لاک رہنما خطوط کے مطابق کھولا جا سکتا ہے۔
کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے بارے میں میوزیموں ، آرٹ گیلریز اور نمائشوں کو دوبارہ شروع کیے جانے کے بارے میں ایس او پی کی جانکاری کے لیے برائے کرم یہاں کلک کیجیے۔
کووڈ – 19 عالمی وبا سے دنیا بھر کے میوزیم اور آرٹ سیکٹر متاثر ہوئے ہیں۔ البتہ چونکہ میوزیم اور آرٹ گیلریز میں کام کاج ہلکی رفتار سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور ان کی عمارتیں دوبارہ کھل رہی ہیں تو یہ لازمی ہے کہ کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جامع رہنما خطوط تشکیل دیئے جائیں اور ان میں آنے والے لوگوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 6974
(Release ID: 1670512)
Visitor Counter : 221
Read this release in:
Telugu
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada