ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

آب و ہوا میں تبدیلی کے بارے میں پرائیویٹ شعبے کا اعلامیہ ایک تاریخی قدم : جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 05 NOV 2020 4:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05نومبر ،2020   /   ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ بھارت پیرس معاہدے پر کیے گیے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی جانب گامزن ہے اور ملک اپنے قومی سطح پر مقررہ  تعاون (این ڈی سی) پر کام کر رہا ہے۔ جناب جاوڈیکر نے کہا کہ بھارت ان چند ملکوں میں ہے جو دو ڈگریز پر عمل پیرا ہیں اور انہوں نے آب و ہوا میں تبدیلی کی روک تھام کے سلسلے میں بہت سے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف سرکاری سطح پر کیے گیے ہیں بلکہ پرائیویٹ سطح پر بھی کیے گیے ہیں جس سے ہمارے عہدبستگی اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

24 سرکردہ کلیدی صنعتوں اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے دستخط کردہ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے فورم کے ورچوئل انڈیا سی ای او نے جاری کیا۔ جناب جاوڈیکر نے کہا ہے کہ  پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں کی طرف سے رضاکارانہ طور پر یہ اعلامیہ ایک تاریخی قدم ہے۔

 

اس تقریب میں  ٹاٹا، ریلائنس ، اڈانی گروپ ، مہیندرا ، سن فارما اور ڈاکٹر ریڈیز جیسے کلیدی صنعتوں کے سی ای او اور مختلف سربراہان نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6976


(Release ID: 1670509) Visitor Counter : 273