کابینہ

صحت اور دواؤں کے شعبے میں تعاون کے بارے میں بھارت اور اسرائیل مفاہمت نامے کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 04 NOV 2020 3:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04نومبر ،2020   /  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے صحت اور دواؤں کے شعبے میں تعاون سے متعلق  بھارت اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کو منظوری دی ۔

اس مفاہمت نامے میں تعاون کے مندرجہ ذیل میدان شامل کیے گیے ہیں :

1۔      طبی ڈاکٹروں اور صحت سے متعلق دیگر پیشہ ور افراد کا ایک دوسرے کے ملکوں میں آنا جانا اور ان کی تربیت؛

2۔      انسانی وسائل کی ترقی اور حفظان صحت سے متعلق سہولیات قائم کرنے میں مدد؛

3۔      دوا سازی ، دواؤں سے متعلق آلات اور کاسمیٹکس کی ضابطہ بندی سے متعلق معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنا؛

4۔      آب و ہوا کی وجہ سے درپیش خطرات کی روک تھام کے لیے شہریوں کی حساسیت کے جائزے کے لیے اور ان خطرات سے نمٹنے کے لیے مقررہ  حفظان صحت کی کاروائی سے متعلق مہارت سے ایک دوسرے کو باخبر کرنا؛

5۔      آب و ہوا کے مزاحم ، بنیادی ڈھانچے میں آسانی اور ماحول دوست ، حفظان صحت کی تیاری کے لیے مدد فراہم کرنے سے متعلق مہارت کا لین دین (آب و ہوا کے مزاحم اسپتال)؛

6۔       مختلف متعلقہ میدانوں میں باہمی تحقیق کو فروغ دینا اور

7۔      جیساکہ باہمی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کسی بھی دوسرے شعبے میں تعاون ؛

تعان کے معاملات سے متعلق گول میز میٹنگوں، سیمینارز ، شمپوزیم ، ورکشاپس اور کانفرسز میں  اپنے اپنے ملکوں کے نمائندوں کی شرکت کی ہر فریق ہمت افزائی کرے گا، جنہیں   دیگر فریق کے متعلقہ ادارے منعقد کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔11۔04

U – 6945


(Release ID: 1670291) Visitor Counter : 173