وزارت سیاحت

مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج پرساد اسکیم کے تحت کیرالہ کے گرووایور میں "سیاحوں کی سہولت مرکز" کا مجازی طور پر افتتاح کیا


وزارت سیاحت نے2014-15  میں شناخت کئے گئے وراثتی مقامات کی مربوط ترقی کے لئے پرساد اسکیم شروع کی تھی

Posted On: 04 NOV 2020 2:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ وزارت سیاحت کی پرساد اسکیم کے تحت پروجیکٹ "گرووایور، کیرالہ" کے تحت تعمیر کردہ "سیاحوں کی سہولت مرکز" کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ شری وی مرلی دھرن اور کیرالہ حکومت کے وزیر برائے باہمی تعاون، سیاحت جناب کدکمپلی سریندرن نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

JPG_2236.JPG

مرکزی وزیر نے بین الاقوامی معیار کی سہولیات تیار کرنے کیلئے حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر ریاستی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے کے تحت وزارت سیاحت سے درکار ہر تعاون اور مدد کے لئے ریاستی حکومت کو یقین دہانی کرانی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KE70.jpg

وزارت سیاحت نے سال 2014-15 میں تیرتھ یاترا احیا نو اور روحانی ہیریٹیج آگومینٹیشن ڈرائیو (پرساد) پر قومی مشن کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے انٹری پوائنٹس (روڈ ، ریل اور واٹر ٹرانسپورٹ) ، آخری کنارے تک رابطہ کاری ، بنیادی سیاحت کی سہولیات جیسے انفارمیشن / انٹرپریٹیشن مراکز ، اے ٹی ایم / منی ایکسچینج ، ماحولیات دوست نقل وحمل کے ذرائع، ایریا لائٹنگ اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع، پارکنگ ، پینے کے پانی ، بیت الخلاء ، کلاک روم ، ویٹنگ روم ، ابتدائی طبی مراکز ، کرافٹ بازار / ہاٹ / دکانیں / کیفےٹیریا ، رین شیلٹر ، ٹیلی مواصلات ، انٹرنیٹ رابطے وغیرہ کرنی ہے۔ اسکیم کے تحت مارچ 2017 میں ' گرووایور کی ترقی' کے پروجیکٹ کو وزارت سیاحت نے45.36کروڑ روپئے کی لاگت سے منظوری دی تھی۔11.57کروڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ ' سیاحوں کے سہولت مرکز' کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے دوسرے اجزاء سی سی ٹی وی نیٹ ورک انفراسٹرکچر ، سیاحوں کی سہولیات سنٹر اور ملٹی لیول کار پارکنگ ہیں۔ سی سی ٹی وی نیٹ ورک پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔

                                          **************

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (04-11-2020)

U: 6953


(Release ID: 1670284) Visitor Counter : 219