وزارت دفاع

نیشنل ڈیفنس کالج اپنا ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے


’ہندوستان کی قومی سلامتی۔ ایک دہائی آگے‘پر دو روزہ ویبینار کا انعقاد کرے گا

این ڈی سی دوست ممالک کے لئے مزید نشستیں مختص کرے گا

Posted On: 04 NOV 2020 2:32PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) اپنی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حصے کے طور پر 05-06 نومبر 20 کو "ہندوستان کی قومی سلامتی۔ ایک دہائی آگے" کے عنوان سے دو روزہ ویبینار کا اہتمام کرے گا۔ اس کا اعلان سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اور این ڈی سی کے کمانڈنٹ ، ایئر مارشل ڈی چودھری ، اے وی ایس ایم ، وی ایم ، وی ایس ایم نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ این ڈی سی دنیا کے ان سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے جو ہندوستان اور دیگر ملکوں کی مسلح افواج اور سول سروسز کے منتخب سینئر افسران کی دانشورانہ ترقی اور اسٹریٹجک تربیت کے لئے وقف ہے۔ پہلا این ڈی سی کورس 1960 میں 21 شرکاء کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔ ڈائمنڈ جوبلی سال میں این ڈی سی کے 100 شرکاء ہیں، 75 ہندستان کے ہیں اور 25 دوست ممالک کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلح افواج اور سول سروسز دونوں میں اعلی نظم و نسق کے لئے سب سے باوقار پروگرام ہے۔ این ڈی سی پروگرام میں بہت ہی شاندار سابق طلباء رہے ہیں جن میں موجودہ سی ڈی ایس ، دو گورنرز ، قومی سلامتی کے موجودہ مشیر ، دو الیکشن کمشنر ، 30 انڈین سروس چیف ، 20 سے زیادہ سفیر ، 4 دفاعی سیکریٹریز اور 5 خارجہ سکریٹری شامل ہیں۔

متعدد غیر ملکی طلباء نے بھی اپنے اپنے ممالک میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے جس میں ان کی مسلح افواج کے 74 سروس چیف شامل ہیں۔ درج ذیل بہت ہی مشہور سابق طلباء اسٹیٹ سربراہ تھے۔

  1. عالی جناب جگمے کھیسار نامیجیل وانگچک ، بھوٹان کا بادشاہ
  2. لیفٹیننٹ جنرل حسین محمد ارشاد ، سابق صدر ، بنگلہ دیش
  3. لیفٹیننٹ جنرل فریڈرک ولیم کوسی اکوفو ، سابق ہیڈ آف اسٹیٹ ، گھانا

 

این ڈی سی کے ایک دیگر سابق طالب علم عزت مآب سر پیٹر کوسگرو اے کے، آسٹریلیا کی دولت مشترکہ کے سابق گورنر جنرل ہیں۔

دو روزہ ویبینار کا مرکزی خیال "ہندوستان کی قومی سلامتی - ایک دہائی آگے" ہے۔ اس کا آغاز کل رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کے کلیدی خطاب سے ہوگا۔ کچھ اہم مقررین یہ ہیں:

  • جناب پیٹر ورگیز ، چانسلر کوئینز لینڈ یونیورسٹی
  • جناب سی راجاموہن ، ڈائریکٹر ، ساوتھ ایشین یونیورسٹی
  • چیف آف ڈیفنس اسٹاف
  • خارجہ سکریٹری
  • مسلح افواج کے سربراہان
  • جناب رودر چودھری ، ڈائریکٹر ، کارنیگی انڈیا
  • ڈاکٹر شمیکا روی ، بروکنگز انڈیا

 

سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ این ڈی سی اپنی نوعیت کی دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب پروگراموں میں شامل ہے۔ دوسرے ممالک سے مزید نشستوں کے مستقل مطالبہ کو پورا کرنے کے لئے وزارت دفاع نے این ڈی سی کی صلاحیت کو 2021 میں 100 سے 110 اور 2022 میں بڑھا کر 120 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ان دوست بیرونی ممالک کو زیادہ نشستیں دے سکیں گے جہاں مانگ بہت زیادہ ہے۔ اس سلسلے میں ضروری انفراسٹرکچر بنایا جارہا ہے۔ ہم نیپال ، میانمار ، بنگلہ دیش کے علاوہ ازبکستان ، تاجکستان فلپائنز ، انڈونیشیا اور مالدیپ کو اضافی نشستیں دینے جا رہے ہیں''۔

ڈائمنڈ جوبلی سال منانے کے لئے صدر جمہوریہ ہند نے این ڈی سی میں قومی سلامتی اوراسٹریٹجی پر پریسیڈنٹس چیئر آف ایکسی لینس کے قیام پر رضامندی دی ہے۔ یہ این ڈی سی 2021 سے چالو ہو گا۔ "این ڈی سی – ابوڈ آف اسٹریٹجک ایکسیلنس " نامی این ڈی سی پر ایک ای۔ کتاب کا اجرا محترم رکشا منتری کے ذریعہ کیا جائے گا۔

                   **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (04-11-2020)

U: 6950


(Release ID: 1670281) Visitor Counter : 154