عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کووڈ۔ 19 کے بعد کی عالمی معیشت میں ہندوستان عالمی رہنما کے طور پر ابھرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


وزیر مملکت نے کہا۔ شمال مشرقی خطے میں ترقی ہندوستانی معیشت کے لئے "نئے انجن" کا کام کرے گی

Posted On: 03 NOV 2020 4:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی 03 نومبر :

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں '' کووڈ۔19 کے بعد پونجی بازاروں کے ذریعہ معیشت کی بحالی'' کے موضوع پر منعقدہ ایک ویبنار کا افتتاح کیا۔ ویبنار کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی۔ این آئی آر سی)، نئی دہلی نے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013VCK.jpg

اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں ہندوستان کووڈ 19 کے بعد کی عالمی معیشت میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کی وجہ سے بہت سی جانوں اور ہندوستانی معیشت کو مزید نقصان پہنچنے سے بچانے میں مدد ملی ہے۔ لاک ڈاؤن دور نے ہمیں زندگی کے بہت سے سبق سکھائے ہیں اور یہ مصیبت ہمارے لئے ایک خوبی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ہندوستانی معیشت میں شمال مشرقی خطے کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ خطہ کووڈ۔ 19 کے بعد یورپی سیاحتی مقامات کے متبادل کے طور پر ابھرے گا کیوں کہ شمال مشرقی خطے میں بروقت لاک ڈاون کی وجہ سے یہاں کووڈ۔ 19 کے چند ہی معاملات پائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W3TJ.jpg

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی خطہ کووڈ۔ 19 کے بعد ہندوستان کے پسندیدہ کاروباری مقامات میں سے ایک ہوگا اور بانس اقتصادی سرگرمیوں کا کلیدی ستون بننے جارہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بانس کو وبائی مرض کے تاریک بادلوں میں امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شمال مشرق اور پورے ملک کی معیشت کو کووڈ -19 کے دور کے بعد میں شکل دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ کووڈ۔ 19 کے بعد ہندستانی معیشت کی بحالی میں بہت اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے اور اس کی ترقی معیشت میں "نئے انجن" کے طور پر کام کرے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی معاشی نمو کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنے میں کمپنی سکریٹریوں کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ویبنار انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) کے طلبا کو بااختیار بنائیں گے اور کاروباری پالیسیوں میں کارآمد ان پٹس دے کر ہندستان کی ترقی میں حصہ لینے میں ان کے حوصلے کو بڑھائیں گے۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ شرکا کی قیمتی شراکت داری اسٹیک ہولڈرز کو ہندوستانی معیشت کو تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

سی ایس آشیش گرگ ، صدر آئی سی ایس آئی ، شری سریش پانڈے ، چیئرمین آئی سی ایس آئی اور دیگر ممتاز مقررین نے ویبنار سے خطاب کیا۔

                                ********

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U:6923 


(Release ID: 1669940) Visitor Counter : 165