جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرا کے ساتھ جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے باوجود دیہی گھرانوں کو نل کنیکشن کی فراہمی کے لئے کئے گئے مثالی کام کی تعریف کی


جل جیون مشن زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کرنے ، زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو یقینی بنائے گا: شیخاوت

Posted On: 03 NOV 2020 5:09PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی 03 نومبر :

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SVAW.jpg

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج دیہی پانی کی سپلائی کے انچارج تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرا کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس کی صدارت کی اور 2024 تک ہر ایک دیہی گھر میں پانی کے نل کنکشن کی فراہمی کے لئے مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر مملکت برائے جل شکتی، جناب رتن لال کٹاریا ، ہریانہ اور تریپورہ کے وزرائے اعلی نے بھی اس ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد مختلف امور یعنی منصوبہ بندی ، عمل درآمد اور اب تک کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ آگے کے راستے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا گیا تھا تاکہ دیہات میں بقیہ گھرانوں کو جلد سے جلد پانی کے نل کنکشن مل سکیں۔

ورچوئل طور پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی کووڈ۔ 19 کے باوجود ہر ایک دیہی گھرانے میں پانی کے نل کنکشن فراہم کرنے کے لئے ان کے ذریعہ کئے گئے مثالی کام کے لئے تعریف کی۔ جناب شیخاوت نے امید ظاہر کی کہ تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام خطے 'ہرگھر جل' کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کریں گی اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ تیزی سے جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے عمل درآمد ہونے والی منصوبہ بندی ، پیشرفت اور روڈ میپ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔

قومی جل جیون مشن نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پیشرفت پیش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ مشن کے ہدف کو مقررہ وقت میں مکمل کریں تاکہ ہر دیہی گھروں میں نل کے پانی کا کنکشن پہنچ جائے۔ مرکزی وزیر کے ذریعہ نالج ریسورس سینٹر سے متعلق رہنما خطوط کا اجرا کیا گیا جس سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مختلف عہدیداروں کو تربیت دینے کے لئے معروف انسٹی ٹیوٹ کو شامل کرنے میں مدد ملے گی۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا جس کا مقصد دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں 'آسانی پیدا کرنا' اور ان کے معیار زندگی کو بالخصوص ہر گھر کی خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے جو اپنے گھروں کے لئے دور دراز سے پانی حاصل کرنے میں سب سے زیادہ مشقت برداشت کرتی ہیں۔ گھرانوں کو اچھے معیار کے پانی کی فراہمی سے صحت کے اشاریوں میں بہتری آئے گی۔ مشن کا مقصد نہ صرف سب کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ہے بلکہ دیہی علاقوں کے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔ ہر گاؤں میں یعنی پلمبنگ ، بجلی کے کام، پمپ آپریٹر وغیرہ میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن اور رہنمائی کے تحت اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور آشرم شالوں (قبائلی علاقوں میں رہائشی اسکولوں) میں پائپ والے پانی کی سپلائی کے انتظام کے لئے محفوظ پانی کو یقینی بنانے کے لئے 2 اکتوبر ، 2020 کو ایک '100 روزہ' مہم شروع کی گئی ہے۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا اس لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ ریاستوں نے لاک ڈاون کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھول کر بچوں کے استقبال کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

اس کانفرنس نے عمل درآمد میں تیزی لانے کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے بہتر طریقوں کو سیکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعہ لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکے اور جل جیون مشن ‘ہرگھر جل’ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کر رہا ہے۔

 

ایف ایچ ٹی سی کے ساتھ 100 فیصد کوریج کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی ٹائم لائنز:

2020 میں 100٪ ایف ایچ ٹی سی: گوا (حاصل شدہ)

2021 میں 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی: انڈومان اور نکوبار جزائر، بہار پڈوچیری، تلنگانہ

2022 میں 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی: ہریانہ، جموں وکشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، گجرات، میگھالیہ، پنجاب، سکم، اتراکھنڈ، اترپردیش۔

2023 میں 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی: اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، تمل ناڈو، تری پورہ

سال 2024 میں 100٪ ایف ایچ ٹی سی: آسام ، آندھرا پردیش ، جھارکھنڈ ، مہاراشٹر ، اوڈیشہ ، راجستھان ، مغربی بنگال

 

(Click here to see detailed background note)

 

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U:6921



(Release ID: 1669939) Visitor Counter : 132