کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

این ایف ایل نے سنگل سپر فاسفیٹ اور بنٹونائٹ سلفر کی فروخت میں زبردست نمو درج کی


ملک میں کیمیاوی کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ

Posted On: 03 NOV 2020 11:11AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/نومبر 2020، نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (این ایف ایل) کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ وہ غیر یوریا زمرے کی کیمیاوی کھادیں، مثلا ڈی اے پی، ایم او پی، این پی کے اور سلفر پر مبنی کیمیاوی کھادیں استعمال کریں۔ ان کوششوں کے ساتھ کمپنی نے رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران تمام تر غیریوریا کیمیاوی کھاد کی فروخت میں نمو درج کی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201102-WA0053GENI.jpg

کمپنی کے ذریعے سلفر پر مبنی کیمیاوی کھادوں کی فروخت – بنٹونائٹ سلفر نے 237 فیصد اور سنگل سپر فاسفیٹ (ایس ایس پی) کی فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 133 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ این ایف ایل کے پانی پت پلانٹ میں تیار کیے گیے بنٹونائٹ سلفر کی فروخت اپریل  تا اکتوبر 2020 کے دوران 11730 ایم ٹی کے بقدر رہی، جبکہ سی پی ایل وائی کی فروخت 3478 ایم ٹی کے بقدر رہی۔ ایس ایس پی کی فروخت گزشتہ برس کے دوران ہونے والی 6323 ایم ٹی کے مقابلے میں 14726 ایم ٹی کے بقدر رہی۔ 

کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب وی این دت نے کہا ہے کہ مٹی کو متوازن  زرخیزی  فراہم کرنے کے لیے ہر قسم کی کیمیاوی کھادوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سلفر لازمی چیز ہے، تاکہ کسی بھی فصل میں اس کی نمو اور پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے۔ چوتھے سب سے اہم تغذیہ عنصر کے طور پر سلفر یا گندھک اس لیے درکار ہوتا ہے ،تاکہ نائٹروجن کا موثر استعمال فصلوں کے لیے کیا جاسکے۔

این ایف ایل یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی، این پی کے، اے پی ایس، کمپوزٹ، ایس ایس پی اور بنٹونائٹ سلفر فروخت کرتی ہے، اس کے علاوہ مختلف النوع حیاتیاتی کیمیاوی کھادیں بھی فروخت کرتی ہے، تاکہ کاشت کاروں کو  ایک ہی چھت کے نیچے ہر طرح کی کیمیاوی کھادیں دستیاب ہوسکیں۔

نائٹروجن (این ) پاسفورٹ (پی) اور پوٹاش (کے) سلفر( ایس) یہ چار اہم زرخیزی والے عناصر ہیں، جو پودوں کو درکار ہوتے ہیں اور گندھک کی کمی بھارت کی مٹی میں عام طور پر پائی جاتی ہے۔ گندھک عام طور پر تلہنوں، دالوں، سبزیوں، گنے، دھان اور باغبانی پر مبنی فصلوں کے لیے درکار ہوتی ہے۔  سلفر کی بھرپائی مٹی میں بطور خاص بنٹونائٹ سلفر اور ایس ایس ٹی کے ذریعے ہوتی ہے۔ بنٹونائٹ سلفر میں 90 فیصد سلفر پایا جاتا ہے۔ ایس ایس پی میں 11 فیصد سلفر، 16 فیصد پی205 اور 21 فیصد کیلشیم کا عنصر ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-6912

م ن۔     ت ع۔



(Release ID: 1669728) Visitor Counter : 433