وزارت دفاع

مالابار – 20


مرحلہ 1 : 03 سے 06 نومبر 2020

Posted On: 02 NOV 2020 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02نومبر ،2020   /24ویں مالابار بحری مشق نومبر 2020 میں دو مرحلوں میں کی جائیں گی۔ مالابار – 20 مشق کا پہلا مرحلہ جس میں بھارتی بحریہ  (آئی این)، امریکی بحریہ (یو ایس این)، جاپان کی بحری سیلف ڈیفینس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) ، رایل آسٹریلین بحریہ (آر اے این) حصہ لیں گی، خلیج بنگال میں وساکھاپٹنم سے کچھ دور 03 سے 06 نومبر 2020 کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔

بحری مشقوں کی مالابار سیریز 1992 میں دوطرفہ آئی این -یو ایس این مشق کے طور پر شروع کی گئی تھی۔ جے ایم ایس ڈی ایف نے مالابار میں 2015 میں شرکت کی تھی۔ 2020 کی مشقوں میں آر اے این بھی حصہ لے گی۔

مالابار 20 کے پہلے مرحلے میں بھارتی بحریہ کی شاخیں اور امریکی بحری جہاز (یو ایس ایس) جون ایس میکین (گائیڈیڈ میزائل تباہ کار)، ہر میجسٹی آسٹریلیائی جہاز (ایچ ایم اے ایس) بلارت اور ایم ایچ – 60 ہیلی کاپٹر، اور جاپان کی بحریہ کے سیلف ڈیفینس کا جہاز (جے ایم ایس ڈی ایف) اونامی (تباہ کار) اور ایس ایچ – 60 ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے۔

پہلے مرحلے میں بھارتی بحریہ ریئر ایڈمیرل سنجے وتسایان ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مشرقی بیڑا کی قیادت میں شرکت کرے گی۔ بھارتی بحریہ کی شاخیں جو ان مشقوں میں شرکت کریں گی ان میں رن وجے ، شیوالک بھی شامل ہیں، نیز ان میں ساحل سے کچھ دور پیٹرل گشتی جہاز سُکنیہ بیڑے کی مدد والا بحری جہاز شکتی اور آبدوز سندھی راج بھی حصہ لے گی۔ اس کے علاوہ جدید ترین جیٹ ٹرینر ہاک، لمبی دوری تک وار کرنے والابحری گشتی طیارہ  پی – 81، ڈورنیئر بحری گشتی طیارہ اور ہیلی کاپٹرز بھی ان مشقوں میں حصہ لیں گے۔

یہ مشقیں کووڈ – 19 عالمی وبا کے تناظر میں  نان کانٹیکٹ کے طور پر صرف سمندر میں کی جا رہی ہیں۔ ان میں دوستانہ بحریاؤں کے مابین اعلیٰ سطح کے تال میل کا مظاہرہ کیا جائے گا جو مشترکہ اقدار پر مبنی ہے  اور ایک کھلے اور  سب کی شمولیت والے بھارت بحرالکاہل خطے کے عہد پر مبنی ہے اور اصولوں پر کی بنیاد والے     بین الاقوامی نظام پر مبنی ہوگا۔ مالابار 20 کے پہلے مرحلے میں پیچیدہ اور جدید ترین بحری مشقیں کی جائیں گی جن میں زمین کی سطح سے مار کرنے والے ، آبدوز شکن اور طیارہ شکن ، بندرگاہ پر سے گزرنے والے طیارے ،  سمندری جہاز چلانے کے ماہر  اور ہتھیار چلانے کی مشقیں شامل ہیں۔

مالابار 20 کا دوسرا مرحلہ نومبر 2020 کے وسط میں بحیرۂ عرب میں منعقد کیا جائے گا۔

 

       ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔11۔02

U – 6890


(Release ID: 1669654) Visitor Counter : 252