امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سکریٹری نے قومی دارالحکومت خطہ، دہلی میں کووڈ۔19 کی صورت حال کا جائزہ لیا

Posted On: 02 NOV 2020 4:20PM by PIB Delhi

مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے بھلا نے باقاعدہ عمل کے ایک حصے کے طور پر آج دہلی میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر وی کے پال، رکن نیتی آیوگ، سکریٹری، صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت( ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر، قومی دارالحکومت خطہ دہلی حکومت (جی این سی ٹی ڈی) کے چیف سکریٹری اور دیگر سینئر افسران اور دہلی کے پولیس کمشنر نے میٹنگ میں شرکت کی۔

جی این سی ٹی ڈی نے دہلی میں کووڈ -19 کی موجودہ صورتحال پر ایک پریزنٹیشن پیش کی جہاں کووڈ معاملات میں تیسری لہر کو دیکھا جا رہا ہے۔ اب جبکہ کووڈ کے نئے معاملات اور کل فعال معاملات بڑھ رہے ہیں ، انتظامیہ جانچ ، رابطے کا سراغ لگانے اور علاج معالجے پر توجہ دے رہی ہے۔ فعال معاملات کی تعداد میں حالیہ اضافے کا سبب تہوار کے موسم کو بتایا جا رہا ہے جس میں لوگوں کی زیادہ نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ محفوظ کوویڈ رویوں کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں بھی نرمی برتی جا رہی ہے۔ اسپتال میں بستروں کی حالت قابل اطیمنان بتائی جا رہی ہے، 15،789 میں سے 57٪ وقف شدہ بسترخالی ہیں۔ تاہم ، جی این سی ٹی ڈی کے عہدیداروں اور کمشنر پولیس ، دہلی دونوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نفاذ اور آگاہی پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔

دہلی میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی حکمت عملی ، خاص طور پر تہوار کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی کو لے کر ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے نمائندوں اور میٹنگ میں موجود صحت کے ماہرین سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ اہم علاقوں مثلا جیسے ریستوراں ، بازار کی جگہوں ، نائی کی دکانوں / سیلون وغیرہ میں ہدف شدہ آر ٹی۔ پی سی آر کی ٹیسٹنگ پر کوششیں مرکوز کی جائیں، طبی وسائل کی دستیابی میں اضافہ کیا جائے جس میں بستر ، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر شامل ہیں، رابطوں کا پتہ لگایا جائے اور کوارنٹین والے رابطوں پر زیادہ توجہ دی جائے تاکہ کووڈ کے پھیلاو کے سلسلے کو توڑا جا سکے۔ ہدف شدہ آئی ای سی (انفارمیشن ، تعلیم اور مواصلات) مہموں کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ منتخب طور پر انفورسمنٹ کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہوم آئسولیشن کے تحت تمام معاملات پر نظر رکھی جائے اور مریض کی حالت خراب ہونے سے پہلے وقت پر اسے اسپتال پہنچایا جائے۔

میٹنگ کے اختتام پر داخلہ سکریٹری نے جی این سی ٹی ڈی عہدیداروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہلی میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی حکمت عملیوں کو سختی سے نافذ کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے آر ڈبلیو اے، محلہ اور مارکیٹ کمیٹیوں، عوامی اعلانات والے نظاموں اور پولیس کی گاڑیوں پر پیغامات کے ذریعہ محفوظ کووڈ رویوں کے بارے میں دہلی کے باشندوں تک پہنچ کر انہیں اس سلسلہ میں باخبر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ میں ایک بار پھر قومی دارالحکومت خطہ کے دیگر اضلاع کے ساتھ دہلی میں صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (02-11-2020)

U: 6891



(Release ID: 1669649) Visitor Counter : 201