وزارت خزانہ

حکومت نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم میں ایک مہینے کی توسیع کردی ہے


ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے منظور کئے گئے ہیں

Posted On: 02 NOV 2020 3:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2  نومبر 2020،    مرکزی حکومت نے ہنگامی  کریڈٹ لائن ضمانت اسکیم (ای سی ایل جی ایس) میں  30 نومبر 2020 تک  ایک مہینے کی توسیع کردی ہے یا اس وقت تک توسیع کردی ہے جب تک کہ اس اسکیم کے تحت 3 لاکھ کروڑ روپے  کی رقم کی منظوری نہ دے دی جائے یعنی اس میں سے جو بھی پہلے ہو۔ اس وقت جاری  تہواروں کے موسم کے دوران  مانگ میں  متوقع اضافے اور اقتصادیات کے  مختلف شعبوں کے  کھولے جانے کے پیش نظر ایسا کیا گیا  ہے۔ یہ توسیع  ایسے قرضہ لینے والوں کو مزید ایک موقع فراہم کرے گی جنہوںں نے اب تک اس اسکیم سے  فائدہ نہیں اٹھایا ہے تاکہ وہ  اسکیم کے تحت قرضہ لیں سکیں۔

ای سی ایل جی ایس کا اعلان  آتم نربھر بھارت پیکج (اے این بی پی) کے  ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ  ایم ایس ایم ایز  کاروباری اداروں ، کاروباری مقاصد کے لئے افراد کو قرضے دینے  اور مُدرا کے تحت قرضے لینے والوں کو   ان کی 29 فروری 2020 کو واجب الادا قرضے کے  20 فیصد تک قرضہ دیا جاسکے اور اس کی پوری ضمانت فراہم کی جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت وہ قرضہ لینے والے اہل ہوں گے جن کا 29 فروری 2020 تک  واجب الادا قرضہ 50 کروڑ ہوگا اور جن کا سالانہ کاروبار 250 کروڑ روپے تک ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت شرح سود ،بینکوں  اور مالی اداروں کے لئے 9.25 فیصد  اور این بی ایف سیز  کے لئے 14 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت قرضہ  4 سال کے لئے دیا جائے گا، جس میں اصل کی ادائیگی کے لئے ایک سال کا موریٹوریم بھی شامل ہوگا۔

ای سی ایل جی ایس پورٹل پر  قرضہ دینے والے ممبر اداروں نے جو معلومات فراہم کی ہیں ان کے مطابق اس اسکیم کے تحت 60.67 لاکھ  قرضہ لینے والوں کو اب تک  2.03 لاکھ کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں، جبکہ  1.48 لاکھ کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج۔ن ا۔

U-6886

                          



(Release ID: 1669549) Visitor Counter : 255