الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ای- انوائس ایک غیر معمولی قدم ،31 اکتوبر کو ایک ماہ مکمل کیا
این آئی سی پورٹل پرتعارف کے بعد پہلے مہینے میں 27,400 ٹیکس دہندگان نے 495سے زیادہ رسیدیں حاصل کیں
اکتوبر 2020 کے دوران 641لاکھ ای-بل بنائے گئے، جو ای وے بل نظام کے ڈھائی سالہ سفر کے دوران ایک ماہ میں سے سے زیادہ بل ہیں
Posted On:
02 NOV 2020 1:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 نومبر 2020:ای۔انوائس ایک غیر معمولی قدم ہے ،جس نے 31 اکتوبر کو ایک ماہ مکمل کرلیا ہے ۔ کاروباریوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تال میل کے طریقے میں انقلاب لانے کے لئے یہ تیار ہے۔ این آئی سی کے مطابق ،تعارف کے پہلے ماہ کے اندر ہی 27,400 ٹیکس دہندگان کی جانب سے این آئی سی پورٹل پر 495سے زیادہ رسیدیں حاصل کی گئیں۔
ای- انوائس سسٹم ، جو جی ایس ٹی کے نظام میں ایک گیم چینجر یا پاسہ پلٹنے والا ثابت ہوا ہے۔ یکم اکتوبر 2020 کو لانچ کیا گیا تھا۔اس کا مقصد مالی سال میں مجموعی 500 کروڑروپے کے ٹرن اوور کا روبار حاصل کرنا تھا۔
یہ کاروبارکرنے میں مزیدآسانی پیداکرنے کے ہندوستان کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ انوائس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعہ حاصل کردہ ڈیٹا جی ایس ٹی آر ٹیکس دہندگان کی جی ایس ٹی آر -1 ریٹرن میں بغیرکسی رکاوٹ کے جی ایس ٹی کامن پورٹل (gst.gov.in), میں بہہ جائے گا اور اس طرح تعمیل یعنی کمپلائنس کے بوجھ کو کم کرے گا۔
یکم اکتوبر 2020 کو 8.4 لاکھ ای-رسیدوں کے ساتھ ، اس کا استعمال بڑھتا گیا اور 31 اکتوبر 2020 کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 35 لاکھ رسیدیں بنائی گئیں۔اس طرح اکتوبر ماہ کے دوران 641 لاکھ ای – وے بل تیار کئے گئے (جو ای - وے بل نظام کے ڈھائی سال کے سفر کےدوران ایک ماہ میں سب سے زیادہ ہے ) اس نظام کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
*************
م ن۔ش ت ۔رم
U- 6882
(Release ID: 1669458)
Visitor Counter : 215