ریلوے کی وزارت

اکتوبر 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کے لئے کمائی اور لوڈنگ کے معاملے میں مال ڈھلائی کے اعداد وشمار کا تیزی سے بڑھنا جاری


گذشتہ سال کے اسی عرصے میں کی گئی لوڈنگ کے مقابلے میں اس سال 15 فیصد سے زیادہ لوڈنگ ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران مال ڈھلائی سے 9 فیصد زیادہ کمائی ہوئی ہے

اکتوبر 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 108.16 ملین ٹن تھی جو پچھلے سال کی اسی مدت کی لوڈنگ (93.75 ملین ٹن) کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے

وزارت ریلوے نے مال ڈھلائی کے کاروبار کو مضبوط بنانے اور اسے مزید فروغ دینے کے لئے لوہے اور فولاد، سیمنٹ ، بجلی ، کوئلہ ، آٹوموبائل اور لاجسٹک سروس فراہم کرنے والوں کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں

Posted On: 01 NOV 2020 1:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم نومبر :

اکتوبر 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کی کمائی اور لوڈنگ کے معاملے میں مال ڈھلائی کے اعداد و شمار کا تیزی سے بڑھنا جاری ہے۔

مشن موڈ پر ہندوستانی ریلوے کی اکتوبر 2020 کے مہینے میں مال لوڈنگ گزشتہ سال کی اسی مدت کی لوڈنگ اور کمائی کو عبور کر گئی ہے۔

اکتوبر 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 108.16 ملین ٹن تھی جو پچھلے سال کی اسی مدت (93.75 ملین ٹن) کی لوڈنگ کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت میں ہندوستانی ریلوے نے مال لوڈنگ سے 10405.12 کروڑ کمائی کی ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کی آمدنی (9536.22 کروڑ) کے مقابلے میں 868.90 کروڑ روپئے (9٪) زیادہ ہے۔

اکتوبر 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 108.16 ملین ٹن تھی جس میں 46.97 ملین ٹن کوئلہ ، 14.68 ملین ٹن خام لوہا، 5.03 ملین ٹن اناج ، 5.93 ملین ٹن کھاد اور 6.62 ملین ٹن سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑ کر) شامل ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریلوے فریٹ سرگرمی کو بہت پرکشش بنانے کے لئے ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ متعدد مراعات / چھوٹ بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مال ڈھلائی سرگرمی میں بہتری کو ادارہ جاتی شکل دی جائے گی اور آئندہ صفر پر مبنی ٹائم ٹیبل میں شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ، نئے کاروبار کو راغب کرنے اور دیگر موجودہ گاہکوں کی حوصلہ افزائی کے لئے وزارت ریلوے نے لوہے اور فولاد ، سیمنٹ ، بجلی ، کوئلہ ، آٹوموبائل اور لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والوں کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

کووڈ 19 کو ہندوستانی ریلوے نے ہمہ جہتی صلاحیتوں اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے لئے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 6868



(Release ID: 1669415) Visitor Counter : 168