نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

96 فیصد کھلاڑی سائی این سی او ای پہنچے،اولمپک 2024 کےلئے ٹریننگ دوبارہ شروع کی

Posted On: 29 OCT 2020 5:41PM by PIB Delhi

اولمپک 2024 کی تیاری کرنے والے 96 فیصد کھلاڑی ملک کے مختلف شہروں میں موجود سائی کے نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس (این سی او ای) اور متعلقہ مراکز میں ٹریننگ کےلئے پہنچ گئے ہیں۔ یہ کھلاڑی اورنگ آباد،بھوپال،بنگلور،دہلی،لکھنؤ،روہتک اور سونیپت میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔اس سے قبل جن کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپک کےلئے کوالیفائی کیا تھا،انہیں پھرسے این سی او ای اور ایس ٹی سی  میں ٹریننگ کےلئے پہنچنے کےلئے کہا گیا تھا۔ٹریننگ کیمپ میں جو کھلاڑی شامل ہورہے ہیں ،ان کےلئے کووڈ -19 کے خطرے کے پیش نظر آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رہنا لازمی کیا گیا ہے۔ کچھ کھلاڑی ابھی فوری طورپر ٹریننگ کیمپ میں شامل نہیں ہو پائے ،وہ دیوالی کے بعد وہاں پہنچیں گے۔ جوکھلاڑی ایک بار این سی او ای کے بائیو ببل میں پہنچ جائیں گے،وہ پھر انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر، کیمپ کو چھوڑ کر نہیں جا سکیں گے۔ اسی لئے کھلاڑیوں کو یہ متبادل دیا گیا تھا،کہ یا تو وہ یکم نومبر 2020 تک کیمپ جوائن کرلیں یا پھر دیوالی کے بعد کیمپ جوائن کریں۔

دوبارہ کھیل سرگرمیوں کے شروع ہونے پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب کرن ریجیجو نے کہا’’ٹوکیو جانے والے کھلاڑی پہلے سے ٹریننگ لے رہے ہیں،مجھے خوشی ہے کہ اس دور میں بھی زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیا ہے۔ کھلاڑیوں کا یہ قدم اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہےکہ سائی کے ذریعہ ٹریننگ کے دوران ،طے کئے گئے سکیورٹی پروٹوکول پر کھلاڑیوں کو پورا بھروسہ ہے۔کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ٹریننگ کے دوران ان کی حفاظت کےلئے سبھی ضروری اقدام کئے جائیں گے۔

ٹریننگ کے مقام پر سکیورٹی کے پیش نظر کلر کوڈنگ کے ساتھ ساتھ سینٹر کو کئی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان اقدام کے ذریعہ کوشش یہ ہے کہ کھلاڑی کسی بھی بیرونی شخص کے رابطے میں نہ آئیں۔ سبھی سکیورٹی معیاروں کو وزارت صحت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ طے کی گئی ہدایات کی بنیاد پر نافذ کیا گیا ہے۔ ان اقدام کا مقصد یہی ہے کہ کھلاڑی محفوظ ماحول میں رہ کر تربیت حاصل کریں اور اولمپک کی تیاری کرسکیں۔

اس سے پہلے سائی افسروں نے سبھی کھلاڑیوں اور ان کے والدین سے بھی رابطہ کیا ہے۔انہوں نے ان لوگوں کو یہ اطلاع دی کہ کیا سکیورٹی پروٹوکول بنائے گئے ہیں اور انہیں سائی سینٹر پہنچنے  سے پہلے یہ بتا دیا گیا تھا کہ ان پروٹوکول پر سبھی کو عمل کرنا پڑے گا۔ جن کھلاڑیوں  اور ان کے سرپرستوں سے رابطہ کیا گیا، وہ سبھی سکیورٹی اقدامات سے مطمعین تھے۔

اس کے علاوہ بھارتی کھیل اتھارٹی نے کھلاڑیوں کو این سی او ای/ سائی ٹریننگ سینٹروں پر پہنچنے کےلئے ان کے آنے جانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ اس کے تحت جن کھلاڑیوں نے 500 کلومیٹر یا اس سے زیادہ کی دوری کا سفر طے کیا ہے،انہیں ہوائی سفر کا ٹکٹ اور جن کھلاڑیوں نے 500 کلومیٹر سے کم دوری کا سفر طے کیا ہے،انہیں تھرڈ اے سی کا ٹرین کا ٹکٹ مہیا کرایا گیا ہے۔

 

ن م :ا م

U:6825

 

 

 


(Release ID: 1668844)