سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹرانسپورٹ سکریٹری نے ایس سی او ملکو ں کے ساتھ رابطے کی ہندوستان کی ترجیح کی ضرورت کو اجاگر کیا


#کووڈ-19 عالمی وبا جیسی ہنگامی صورتحال میں پائیدار ٹرانسپورٹ آپریشن کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے: گری دھر ارمانے

Posted On: 28 OCT 2020 6:01PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کے سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سکریٹری جناب گری دھر ارمانے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 28 اکتوبر 2020 کو ایس سی او ممبر ملکوں کے وزرا کی آٹھویں میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ روس فیڈریشن کی صدارت میں ہوئی۔ جناب گری دھر نے ایس سی او اور ہندوستان کے معاشروں کے درمیان تعاون اور اعتماد کے لیے ایس سی او ملکوں کے ساتھ رابطے کی ہندوستان کی ترجیح کے بارے میں بات کی اور انٹلی جنس ٹرانسپورٹ نظام میں بھارت کے تجربے کے بارے میں جانکاری دی۔

انہوں نے ممبر ملکوں کے ٹرانسپورٹ کی وزارتوں، محکموں کی سطح پر مربوط کارروائیوں کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی، تاکہ # کووڈ-19 جیسی عالمی وبا جیسی ہنگامی صورتحال میں پائیدار ٹرانسپورٹ آپریشن کو یقینی بنایا جاسکے اور سرحدوں کے پار ایمرجنسی صورتحال کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-10-28at5.58.27PMF40W.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-10-28at5.58.26PM9RJT.jpeg

 

.....................

   م ن، ح ا، ع ر

28-10-2020

U-67673


(Release ID: 1668372) Visitor Counter : 155