کامرس اور صنعت کی وزارتہ

 ہندوستان نے معیشت اور غیر ملکی تجارت سے نمٹنے والی شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے وزرا کی میٹنگ کی میزبانی کی


مرکزی وزیر پیوش گوئل نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وبائی بیماری کے بعدتیزی سے  صحت یابی کو یقینی بنانے کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھا ئیں

Posted On: 28 OCT 2020 5:01PM by PIB Delhi

ہندوستان نے آج غیر ملکی معیشت اور غیر ملکی تجارتی سرگرمیوں کے لئے ذمہ دار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزراء   کی 19 ویں  میٹنگ کی میزبانی کی۔

اپنے ابتدائی  بیان میں  ، وزیر تجارت  اور صنعت جناب  پیوش گوئل نے کہا کہ کوڈ - 19 کی وجہ سے موجودہ بحران ایس سی او کے ممالک کے لئے  معاشی  قوت کو بڑھانے  اور خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی شراکت  داری  کا پتہ لگانے  کے لئے ایک واضح  اپیل ۔ انہوں نے کہا کہ  ایس سی او  ممالک کے ما بین تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے تعاون جاری رکھا جانا چاہئے جو وبائی بیماری کے بعد جلد سے صحت یابی  کو  یقینی بنانے میں اہم ہوگا۔جناب گوئل نے کہا کہ ہر  ملک کا عالمی نظریہ اپنی تہذیب اور فلسفیانہ روایت کی شکل اختیار کرتا ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی قدیم حکمت دنیا کو ایک  کنبہ کی حیثیت سے دیکھتی ہے -  یعنی مراد  واسودیو کٹم مبکم سے ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے بھی خطاب کیا۔ ورچول  اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل اور  جمہوریہ کرغستان ، قزاقستان ، پاکستان ، روس ، تاجکستان اور ازبیکستان کے وزراء نے شرکت کی۔

اجلاس میں چار دستاویزات کو منظوری دی گئی جو  اس طرح ہیں:-

کووڈ ۔19 سے نمٹنے سے متعلق بیان۔  اس سے  دوائیوں  تک رسائی اور تجارت کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت کو تقویت ملتی ہے۔

ایس سی او ممالک کے وزرا کے کثیر الجہتی تجارتی نظام کے بارے میں بیان جو ڈبلیو ٹی او کے ممبر ہیں۔ اس بیان میں کثیر جہتی مذاکرات پر مبنی  ضابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر)  سے متعلق  ایس سی او تعاون پر کے بارے میں  بیان ۔اس کا تعلق دانشورانہ املاک کے تعاون سے ہے اور اس میں قانون سازی اور نفاذ سے متعلق معلومات / تجربے کو بانٹنے ، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

 بہت چھوٹی  چھوٹی ا ور اوسط درجے کی صنعتوں( ایم ایس ایم ای )کے میدان میں ایس سی او کے فریم ورک کے اندر تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت نامہ پر عمل درآمد کے لئے ایکشن پلان۔ یہ ایم ایس ایم ای کے مابین تعاون کے متعدد شعبوں پر نگاہ ڈالتا ہے ، ساتھ ہی ساتھ معلومات کا تبادلہ ،  تحقیق اور صلاحیت سازی کے بارے میں اشتراک اور  واقعات کے انعقاد  پر بھی  نگاہ ڈالتا ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں ، جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ میٹنگ کے یہ سارے نتائج ایس سی او کی یکجہتی کے لئے بہت اہم سنگ میل ہیں۔

****

( م ن۔ح ا۔رض)

(29-10-2020) Word:

U- 6779



(Release ID: 1668345) Visitor Counter : 162