وزارت دفاع

دفاعی  بر آمدات میں اضافہ  : بھارت – یو اے ای مشترکہ پیداوار  اور   باہمی تجارت  کے ذریعے  دفاعی تعاون   میں اضافہ کرنے  پر متفق ہوئے

Posted On: 28 OCT 2020 2:44PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 28 اکتوبر /   دفاعی بر آمدات میں اضافہ کرنے  کی خاطر  بھارت اور متحدہ عرب امارات   ( یو اے ای ) کے درمیان " اشتراک میں ساجھیداری کے لئے بھارتی  دفاعی صنعت کی عالمی رسائی: ویبینار اور نمائش ، بھارت – یو اے ای دفاعی تعاون " ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ ویبینار وزارتِ دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمے  کی سرپرستی میں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینو فیکچررس ، ایس آئی ڈی ایم کے ذریعے  27 اکتوبر ، 2020 ء بروز منگل منعقد کیا گیا ۔

دونوں ممالک کے سفیروں اور وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیداروں نے ویبنار میں شرکت کی اور بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تعلقات کا ذکر  کیا ۔ دونوں فریقین نے مشترکہ پیداوار اور باہمی تجارت کے ذریعے دفاعی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے سے اتفاق کیا ، جو دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ جوائنٹ سکریٹری (ڈی آئی پی ) جناب  سنجے جاجو نے کہا کہ آتم نربھر  بھارت ابھیان کے ایک حصے کےطور پر ہم تحفظ پسندی کی وکالت نہیں کررہے ہیں۔  اس کے برعکس ، ہم کشادگی اور باہمی ربط پر زور دے رہے ہیں تاکہ ہماری کمپنیاں عالمی سپلائی چین کا ایک حصہ بن سکیں اور بیرونی  کمپنیاں ، بھارت کے دفاعی ساز و سامان کی تیاری  کے ماحول میں اہم رول ادا کر سکیں ۔

یہ ویبنار ، اُن ویبینار  کے سلسلے کا ایک حصہ تھا ، جو دفاعی بر آمدات میں اضافہ کرنے کی خاطر دوست ملکوں کے ساتھ منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ اگلے پانچ برسوں میں دفاعی بر آمدات کا   پانچ ارب ڈالر کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔

ویبینار میں مختلف بھارتی کمپنیوں ، جیسے  ایل اینڈ ٹی ڈیفنس ، جی آر ایس ای ، او ایف بی ، ایم کے یو ، بھارت فورج اور اشوک لیلینڈ نے اہم پلیٹ فارم / ساز و سامان جیسے آرٹلری سسٹم ، راڈارس ، پروٹیکٹڈ وہیکلز ، کوسٹل سرویلانس  سسٹم ، آکاش میزائل سسٹم اور گولہ بارود وغیرہ کی پیداوار کے بارے میں  اپنی پریزینٹیشن پیش کی ۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹریٹ گروپ ، راک فورڈ ژیلری ، ایج ، توازن اور ماراکب ٹیکنالوجیز نے اپنی  تجاویز پیش کیں ۔

اس ویبینار میں 180 سے زیادہ  شرکاء نے شرکت کی اور 100 سے زیادہ ورچوئل نمائش کے اسٹال قائم کئے گئے۔

 

 ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6762

 



(Release ID: 1668208) Visitor Counter : 144