امور داخلہ کی وزارت

ایم ایچ اے نے سرگرمیوں کو پھر  سے  کھولنےکے لئے  رہنما خطوط میں اضافہ کیا

Posted On: 27 OCT 2020 3:38PM by PIB Delhi
  • امورِ داخلہ کی وزارت ( ایم ایچ اے ) نے سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے 30 ستمبر ، 2020 ء کو جاری  کردہ رہنما خطوط کو  آج توسیع  دی ہے ، جو  30 نومبر ، 2020 ء تک نافذ رہیں گے ۔
  • گھیرا بندی والے زون کے باہر  سرگرمیوں  کو پھر سے  شروع کرنا  ۔
    • 24 مارچ ، 2020 ء کو ایم ایچ اے کے ذریعے جاری کردہ لاک ڈاؤن کے اقدامات  کے پہلے  حکم  کےاجراء کے بعد  سے  تقریباً تمام سرگرمیوں کو گھیرا بندی والے زون کے باہر کے علاقوں میں  رفتہ رفتہ  پھر سے کھول دیا گیا ہے ۔  اگر چہ  زیادہ تر سرگرمیوں  کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن  کچھ ایسی سرگرمیوں کو ، جن میں  بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں ،  کچھ بندشوں کے ساتھ  اجازت دی گئی ہے  ، جن کے لئے   صحت اور احتیاطی تحفظ  کے لئے ایس او پی پر    عمل کرنا ضروری ہے ۔ ان سرگرمیوں میں میٹرو ریل  ، شاپنگ مالس   ، ہوٹل ، ریستوراں  اور میزبانی کی خدمات ، مذہبی مقامات   ، یوگا اور تربیتی  ادارے  ، جمنیزیم  ، سینما  ، تفریحی پارک وغیرہ شامل ہیں ۔
    • کچھ سرگرمیوں کے بارے میں ، جن میں کووڈ انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے ، ریاست / یو ٹی کی حکومتوں  کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ   صورتِ حال کے جائزے  کی بنیاد پر اور ایس او پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے  انہیں دوبارہ کھولنے کی مجاز ہیں  ۔ ان سرگرمیوں میں اسکول اور کوچنگ ادارے ، سرکاری اور پرائیویٹ  یونیورسٹیاں برائے تحقیق  ،  100 افراد کی حد سے زیادہ  لوگوں کے  اجتماع  کو منظوری شامل ہے  ۔ 
    • 30 ستمبر ، 2020 ء کو ایم ایچ اے کے ذریعے جاری  کردہ رہنما خطوط کے بعد  مندرجہ ذیل سرگرمیوں کی بھی اجازت دی گئی ہے لیکن  کچھ بندشیں  نافذ رہیں گی ۔

 

  1. ایم ایچ اے کی اجازت سے بین الاقوامی فضائی سفر اور مسافروں کی آمد و رفت ۔
  2. کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے سوئمنگ  پول کا استعمال ۔
  3. بزنس ٹو بزنس  کے مقصد سے  نمائشی ہال ۔
  4. 50 فی صد کی سٹنگ صلاحیت کے ساتھ سینما / تھیٹر / ملٹی پلیکس   ۔
  5. سماجی / تعلیمی / کھیل کود / تفریحی / ثقافتی / مذہبی / سیاسی  تقریبات اور دیگر اجتماع ، جو  کسی بھی بند جگہ  یا ہال کی گنجائش  کی زیادہ سے زیادہ  50 فی صد کی حد تک  ہو  اور جس میں زیادہ سے زیادہ  200 افراد شامل ہوں ۔

مذکورہ بالا سرگرمیوں کے لئے مزید فیصلہ صورتِ حال کے جائزے  کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

  • کووڈ کے لئے مناسب  رویہ
  • مختلف سرگرمیوں کو پھر سے کھولنے اور رفتہ رفتہ اِس میں  اضافہ کرنے کے پیچھے آگے بڑھنے  کا عزم ہے ۔ البتہ ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وباء کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔  اس لئے کووڈ – 19 کی مناسبت سے ہر شہری  کو اپنے روز مرہ کے کاموں میں مناسب  رویہ  اختیار کرنا اور  احتیاط  رکھنے کی بہت ضرورت ہے ۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے 8 اکتوبر ، 2020 ء کو کووڈ – 19 کے لئے مناسب رویہ  کا آغاز کیا تھا ، جس میں  عمل کرنے کے لئے تین منتر  ضروری ہے ۔
    1. مناسب طریقے  سے اپنا ماسک لگائیں ۔
    2. بار بار اپنے ہاتھ دھوئیں ۔
    3. 6 فٹ کا محفوظ  فاصلہ بر قرار رکھیں ۔
  • سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے میں کامیابی اور عالمی وباء کے بندوبست میں  اب تک حاصل کی گئی کامیابی کو ضائع نہ کرنے کے لئے ضروری ہے  کہ شہریوں میں  ڈسپلن کا جذبہ  پیدا کیا جائے ۔
  • ایم ایچ اے نے پہلے یہ تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں  / ایڈمنسٹریٹرس کو مشورہ دیا ہے کہ  وہ بنیادی سطح پر  کووڈ – 19 کے لئے مناسب رویہ کو فروغ دینے  کی  پوری کوشش کریں اور  ماسک لگانے ، ہاتھوں کی صفائی اور ایک دوسرے سے فاصلہ بر قرار رکھنے کو نافذ کرنے  کے لئے اقدامات کریں ۔

کووڈ – 19 بندوبست کے لئے قومی ہدایات

  • کووڈ – 19 کے بندوبست کے لئے قومی ہدایات پر  پورے ملک  میں  عمل در آمد جاری رہے گا تاکہ کووڈ  - 19 کے لئے مناسب  رویہ نافذ کیا جا سکے ۔

30 نومبر ، 2020 ء تک گھیرا بندی والے زون میں لاک ڈاؤن کا  سختی سے نفاذ

  • گھیرا بندی والے زون میں لاک ڈاؤن پر  30 نومبر ، 2020 ء تک سختی سے عمل جاری رہے گا ۔
  • گھیرا بندی والے زون کی  ضلع حکام کے ذریعے   صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے رہنما خطوط کو دھیان میں رکھتے ہوئے بہت چھوٹی سطح پر نشاندہی کرنی چاہیئے  تاکہ   وباء کے   ایک سے دوسرے  کو  منتقل   ہونے کےسلسلے کو موثر طور پر روکا جا سکے ۔  ان زونس میں سخت اقدامات نافذ کئے جائیں گے اور صرف  لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی ۔
  • گھیرا بندی والے زون کے اندر سخت  پیمانوں کو نافذ کیا جائے گا اور صرف لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی ۔
  • گھیرا بندی والے اِن زونس کو متعلقہ  ضلع کلکٹروں کی  ویب سائٹ پر  ریاستوں  / یو ٹی کےذریعے  نوٹیفائی کیا جائے گا اور اس کی اطلاع  وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کو  دی جائے گی ۔

ریاستیں   گھیرا بندی والے زون کے باہر  کوئی  لاک ڈاؤن نافذ نہ کریں

  • ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو   گھیرا بندی والے زون کے باہر  مرکزی حکومت کے ساتھ  پہلے سے صلاح و مشورےکے بغیر کوئی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کرنا چاہیئے ۔

ریاست کے اندر اور بین ریاستی  آمد و رفت پر کوئی پابندی  نہیں

  • ریاست کے اندر اور ایک سےدوسری  ریاست میں افراد اور اشیاء  کی آمد و رفت / نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیئے ۔ اس طرح کی آمد و رفت کے لئے  کوئی علیحدہ  اجازت  / منظوری / ای – پرمٹ کی ضرورت نہیں ہو گی ۔

کمزور افراد کا تحفظ

  • کمزور افراد  یعنی  65 سال کی عمر سے زیادہ کے افراد ، مختلف بیماریوں میں مبتلا  افراد اور حاملہ خواتین  اور 10 سال سے کم عمر  کے بچوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  انتہائی ضروری  کام  یا صحت سے متعلق  کام کے لئے میٹنگ   کے علاوہ  گھر پر ہی  رہیں ۔

آروگیہ  سیتو کا استعمال

  • آروگیہ سیتو موبائل ایپلی کیشن  کے استعمال کی  ہمت افزائی جاری رہے گی ۔

۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 6738



(Release ID: 1668045) Visitor Counter : 285