کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مستقبل کے ویژن کے ساتھ  فیصلہ سازی  نے  بھارت کو  ایک ٹھوس  اسٹارٹ اَپ ماحول فراہم کیا ہے : شری پیوش گوئل   

Posted On: 27 OCT 2020 2:01PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 27 اکتوبر /  کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر   جناب پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ  مستقل کے ویژن  کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی نے  بھارت کو  ایک ٹھوس اسٹارٹ اَپ ماحول فراہم کیا ہے ۔  پہلے شنگھائی  تعاون تنظیم ( ایس سی او )اسٹارٹ اَپ فورم   کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری دولت  ہیں اور  اس مشکل اور  غیر یقینی وقت میں  انہوں نے   خود کو  چستی پھرتی  ، وقت کے ساتھ ڈھالنے  اور اہلیت   کے ساتھ  پیش کیا ہے  ۔

          جناب گوئل نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اَپس نے  ، اِس  شدید منفی  حالت کو  مستقبل کے   ایک عظیم  امکان  میں تبدیل کرنے کی صلاحیت  کا مظاہرہ کیا ہے ۔   بھارتی اسٹارٹ اَپس کے   اعلیٰ توانائی اور جوش و خروش کے ساتھ  بہت سے   بر وقت  اور سستے  حل  پیش کرنے  کے لئے  ، اُن کے مظاہرے  کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ترقی کے لئے ہماری  جستجو   کا اظہار  اَپ اسکیلنگ اور   تعلیم کے لئے  بہت سی  ایڈ ٹیک  ایپس  سے ہوتا ہے  ، جنہوں نے کووڈ  کے دوران  لاکھوں بھارتیوں کو آموزش  کے لئے  مفت متن فراہم کیا ہے ۔  ہمارے تمام نو جوانوں نے  بہت سی اہم ایپلی کیشن  تیار کی  ہیں ، جنہوں نے  کئی سیکٹروں کو ڈجیٹل    بنانے  اور عالمی وباء   کے مسائل کا اعتماد  کے ساتھ    سامنا کرنے  میں مدد دی ہے  اور ایسے میں  ، جب کہ ہم نے معیشت  کو اَن لاک کیا ہے  ،  وہ کامیاب  ہوکر ابھری ہیں  اور معاشی سرگرمیوں میں توسیع کی ہے ۔

          جناب گوئل نے کہا کہ بھارت کی  نئی فرموں نے  ہمارے بہترین طریقۂ کار  اور علم  میں ساجھیداری   کرکے  ،  کارپوریٹس اور سرمایہ کاروں کو شامل کرکے  ، پونجی  کو حاصل کرکے  ، انکیوبیٹرس قائم کرکے   اور نئے معیار قائم کرکے  کووڈ عالمی وباء کا  تیزی کے ساتھ اور بہت لچک دار طریقے سے سامنا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  اِن اختراعی  نظریات کے ساتھ اسٹارٹ اَپس  کے  زیادہ وسیع تعلقات قائم ہوں گے ۔

          جناب گوئل نے کہا کہ بھارت  نے   پہلے  قومی اسٹارٹ اَپس ایوارڈ پروگرام میں  کئی بہت دلچسپ اسٹارٹ اَپس کو    تسلیم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نے مزید  اسٹارٹ اَپس کے بہترین نظریات کے ساتھ  قائم ہونے کے لئے  ایک   حوصلہ افزا فریم ورک قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  اسٹارٹ اَپس کےساتھ بھارت  کے تعلق میں  سب سے آگے  رہے ہیں ۔  جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ  اسٹارٹ اَپس   زبردست ترقی کے انجن ہیں ، جو اختراعات کی قوت   کی عکاسی کرتے ہیں ۔ 

          خواتین صنعت کاروں  کو فروغ دینے کی خاطر  خصوصی تبادلۂ خیال  سمیت   کئی  اجلاس شامل کرنے    کے  ایس سی او کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت میں بڑی تعداد میں اسٹارٹ اَپس خواتین کے ذریعے  قائم کئے گئے ہیں ۔  جناب گوئل نے کہا کہ    ایس سی او کے  اسٹارٹ اَپ  فورم کے آج کے  آغاز سے   رکن ملکوں کے درمیان   تعلقات  کو وسیع کرنے اور  آپس میں اختراعات کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے تمام رکن ملکوں کے درمیان  مثبت رویے  کا اظہار ہوتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ایس سی او  کے رکن ملکوں کو آپس میں  متحد رکھنے کا ایک جذبہ  صنعت کاری کا جذبہ ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  تمام رکن ملکوں  کے اسٹارٹ اَپس کے ساتھ  یہ تعلق  ، اِس ماحول کو مزید فروغ دے گا  اور  اسٹارٹ اَپس کے ویژن کو  اِس عالمگیریت والی دنیا میں وسعت دینے  کی ہمت  افزائی کرے گا اور   ہمارے مسائل کو  بڑے پیمانے پر  حل کرنے میں مدد گار ہوگا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 6736


(Release ID: 1668043) Visitor Counter : 190