سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نتن گڈکری کل تریپورہ میں شاہراہوں کے 9 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
پروجیکٹوں سے علاقے کی سماجی و اقتصادی صورت حال میں بہتر ی کا امکان ہے
اس سے خطے کی سیاحت، معیشت اور بین الاقوامی کنکٹی ویٹی کی زبردست ترقی ہوگی
Posted On:
26 OCT 2020 2:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍اکتوبر،سڑک ٹرانسپورٹ شاہراہوں اور ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل تریپورہ میں 2 ہزار 752 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریبا 262 کلو میٹر کی مجموعی لمبائی والے قومی شاہراہو ں کے 9 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب کی صدارت وزیراعلی جناب بپلب کمار دیو کریں گے، جب کہ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ، ریاست کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور مرکز اور ریاست کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔
مکمل ہونے پر یہ پروجیکٹ بین ریاستی تیز رفتار اور بنگلہ دیش کے بین الاقوامی کنکٹی ویٹی فراہم کرائیں گے۔ اور اس سے ریاست کے سیاحت کے شعبے کو بھی زبردست فروغ ملے گا۔ نئے پرو جیکٹ بہتر کنکٹی ویٹی اور پوری ریاست کے مختلف سیاحتی مقامات ، تاریخی مقامات اور مذہبی مقامات کے لئے تیز رفتار اور محفوظ ٹریفک کی سہولت فراہم کرائیں گے۔ ان پروجیکٹوں سے خطے میں بے ہنر، نصف ہنر مند اور ہنر مند افرادی قوت کے لئے بڑی تعداد میں روز گار اور خود روز گار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔ یہ پروجیکٹ سفر میں لگنے والا وقت، گاڑیوں کے رکھ رکھاؤ پر آنے والی لاگت کو کم کریں گے اور اس سے ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔ پروجیکٹوں کے نفاذ سے علاقے کی سماجی ، اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔ اس سے زرعی پیداوار کو لانے لے جانے اور بڑے بازاروں تک پہنچانے میں آسانی میسر آئے گی، جس سے اشیاء اور خدمات کی لاگت میں کمی آئے گی۔ اس سے صحت دیکھ ریکھ اور ایمرجنسی خدمات تک آسانی اور تیز رفتار رسائی کی سہولت بھی پیدا ہوگی۔ مختصرا ًیہ کہ مذکورہ پروجیکٹوں کے مکمل ہونے کے بعد خطے کی سیاحت، معیشت اور بین الاقوامی کنکٹی ویٹی کی زبردست ترقی ہوگی۔ اس سے تریپورہ ریاست کی جی ڈی پی کو بھی تحریک ملے گی۔
پروجیکٹ میں درج ذیل شامل ہیں:
نمبر شمار
|
پروجیکٹ کانام
|
لمبائی کلو میٹر میں
|
پروجیکٹ کی مجموعی لاگت کروڑ روپے میں
|
1
|
این ایچ- 108 اے کا جولائی باری- بیلونیا
|
21.4
|
201.99
|
2
|
این ایچ- 208 کا کیلاشہر- کمار گھاٹ
|
18.60
|
277.50
|
3
|
این ایچ-08 کا کھائر پور سے امتالی ( اگرتلہ بائی پاس)
|
12.90
|
147
|
4
|
این ایچ-108 بی کا اگرتلہ کھووئی (03 پیکجز)
|
38.80
|
480.19
|
5
|
این ایچ- 208 اے کا کیلاشہر سے کرتی برج (03 پیکجز)
|
36.46
|
473.49
|
6
|
این ایچ-44 اے کا منو-سملنگ (02 پیکجز)
|
36.54
|
595.12
|
7
|
دریائے مہری پر آر سی سی برج اور دریائے گومتی پر آر سی سی برج
|
02 no’s
|
83.06
|
8
|
این ایچ- 8 کے پیوڈ شولڈر کے ساتھ چرائی باڑی- اگرتلہ سیکشن کو مضبوط کرنا
|
74.85
|
257.96
|
9
|
این ایچ -44 کے چرائی باڑی- اگرتلہ سیکشن کو جیومیٹرک طور پر بہتر بنانا
|
21.789
|
236.18
|
|
میزان
|
261.339
|
2752.49
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا گ- ق ر)
U-6705
(Release ID: 1667570)
Visitor Counter : 162