امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی آپریشن
خریف 21-2020 کیلئے دھان کی سرکاری خرید پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر اور کیرالہ میں کامیابی کے ساتھ جاری، اب تک 10.09 لاکھ کسان پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں
Posted On:
22 OCT 2020 5:19PM by PIB Delhi
نئی دلی، 22؍ اکتوبر،اپنے ایم ایس پی کی موجودہ اسکیم کے مطابق حکومت کی طرف سے خریف 21-2020 فصلوں کی ایم ایس پی پر سرکاری خرید جاری ہے۔
پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر اور کیرالہ جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خریف 21-2020 کےلئے دھان کی سرکاری خرید تیزی سے جاری ہے۔ پچھلے سالکے 90.76 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال 21.10.2020 تک 116.66 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید ہو چکی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے 28.55 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی خرید 116.66 لاکھ میٹرک ٹن میں تنہا پنجاب کی شراکت داری 75.11 لاکھ میٹرک ٹن ہے، جو سرکاری خرید کا 64.38 فیصد ہوتا ہے۔ 18880 فی میٹرک ٹن ایم ایس پی شرح پر اب تک 22026.26 کروڑ مالیت کی خرید سے تقریبا ً 10.09 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچایا جا چکاہے۔
ریاستوں کی تجاویز کی بنیاد پر خریف مارکٹنگ سیزن2020 میں تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں سے سپورٹ پرائس اسکیم کے تحت 43.24 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی سرکاری خرید کومنظوری دی جا چکی ہے۔ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی سرکاری خرید کو پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔ پرائس سپورت اسکیم کے تحت دالوں ، کھوپرے اور تلہن کی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سرکاری خرید کو منظوری ان ریاستوں کی تجویز کی بنیاد پر ہوگی تاکہ 21-2020 کے لئے منظورشدہ کسانوں سے براہ راست ان کی خرید کی جا سکے۔ اگر مقررہ کٹائی سیزن کی مدت کے دوران بازار ی قیمت ایم ایس پی سے کم ہو جاتی ہے، تو متعلق ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ریاستی سطح پر مقرر شدہ ایجنسیوں کے ذریعے سنٹرل نوڈل ایجنسیاں خرید کا کام پورا کریں گی۔
21.10.2020 تک حکومت اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 883.34 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی خرید مکمل کر چکی ہے، جس کی ایم ایس پی قیمت 6.36 کروڑ ہے۔ اس سے ہریانہ، مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے 862 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اسی طرح 52.40 کروڑ ایم ایس پی قیمت پر 5089 میٹر ک ٹن کھوپرے کی خرید بھی مکمل ہو چکی ہے۔ اس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ کھوپرااور اڑد کا جہاں تک تعلق ہے، انہیں پیدا کرنے والی زیادہ تر ریاستوں میں قیمتیں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اس سلسلے میں ضروری انتظامات کر رہی ہیں تاکہ خریف کے موسم میں دالوں اور تلہن کی خرید کو یقینی بنایا جا سکے۔
پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کی سرکاری خرید تیزی سے جاری ہے۔ 21.10.2020 تک 76821.02لاکھ روپے کی مالیت کی 272136 کپاس کی گانٹھیں خریدی جا چکی ہیں۔ اس سے 53181 کسان مستفید ہوئے۔
*************
( م ن ۔ ج ق ۔ ک ا(
U. No. 6702
(Release ID: 1667562)
Visitor Counter : 198