عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

چوکسی بیداری ہفتہ - 2020

Posted On: 25 OCT 2020 12:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 /اکتوبر 2020 ۔ سینٹرل ویجیلنس کمیشن 27 اکتوبر سے 2 نومبر 2020 تک چوکسی بیداری ہفتہ منانے جارہا ہے۔ چوکسی بیداری ہفتہ ہر سال اس ہفتے کے دوران منایا جاتا ہے جس میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش (31 اکتوبر) آتا ہے۔ شہری شراکت داری کے ذریعے عوامی زندگی میں ایمانداری و دیانت داری کو فروغ دینے کے لئے یہ بیداری ہفتہ ہماری عہد بستگی کی توثیق کرتا ہے۔

سال 2020 میں چوکسی بیداری ہفتہ 27 اکتوبر سے 2 نومبر 2020 تک ’’سترک بھارت، سمردھ بھارت – یعنی چوکس بھارت، خوشحال بھارت کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ ویب سائٹ پر بامعنی موضوعات کو ڈالنے اور مجوزہ موضوع پر چیف ویجیلنس افسروں کی رائے حاصل کرنے کے بعد اس سال اس موضوع کو منتخب کیا گیا ہے۔

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، چوکسی اور انسداد بدعنوانی  کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس (27 سے 29 اکتوبر 2020) کا انعقاد کررہا ہے، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی چوکسی بیداری ہفتہ کے دوران مورخہ 27 اکتوبر 2020 کو شام 5 بجے خطاب کریں گے، جو لائیو ویب کاسٹ ہوگا اور جسے مرکزی حکومت کے سبھی ادارے / محکمے لائیو ویب کاسٹ کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

سبھی اداروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں، جیسے کہ سبھی جگہوں اور پروگراموں کے دوران ماسک پہننا، ’دو گز کی دوری‘ رکھنا اور اپنے ہاتھوں کو دھونا۔ اس کے علاوہ سبھی تنظیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اخراجات کے محکمے کے ذریعے مورخہ 4 ستمبر 2020 کے آفس میمورنڈم نمبر 7(2) ای کوآرڈنیشن / 2020 کے ذریعے وزارت خزانہ کے توسط سے جاری معاشی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

کمیشن کا خیال ہے کہ ملک کی ترقی میں بدعنوانی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ سماج کے سبھی طبقات کو ہماری قومی زندگی میں ایمانداری بنائے رکھنے کے لئے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کمیشن چاہتا ہے کہ سبھی ادارے داخلی (ہاؤس کیپنگ) سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں، جنھیں اس سال ویجیلنس اویئرنیس ویک کے ایک جزو کے طور پر مہم کے طریقہ کار کی شکل میں برتا جانا ہے۔ اس میں داخلی سرگرمیوں میں سدھار، کاموں کی وقت پر تکمیل اور ٹیکنالوجی میں بتدریج بہتری شامل ہے۔ کمیشن سبھی طریقہ کار کو شفاف بنانے پر زور دیتا ہے، جس میں آؤٹ سورسڈ ورکروں کو ادائیگی، گھروں کا الاٹمنٹ، زمین کے ریکارڈ سمیت اثاثہ جات کا اپڈیشن اور ڈیجیٹل کاری، پرانے فرنیچر کی ضبطی اور طے شدہ طریقہ کار / موجودہ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے پرانے ریکارڈ کو تباہ کرنا شامل ہے۔

اداروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے اندر جامع اصلاحات کی نشان دہی کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔ اس کے بعد اپنے ادارے کی ویب سائٹ پر پبلک ڈومین میں اسے اَپلوڈ کریں۔ جامع اصلاحات اور حسن انتظام سے متعلق تدابیر کی بڑے پیمانے پر اشاعت کو یقینی بنانے کے لئے اسے مرکزی ویجیلنس کمیشن کو بھیج سکتے ہیں۔

انسدادی چوکسی کو بینکوں کے زیر تربیت افسروں اور سائنس دانوں جیسے کچھ دیر کیڈروں کے بنیادی تربیتی کورس کے لئے تربیتی نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت سرکار کی مختلف وزارتوں کے تحت منظم گروپ اے سروسیز کے مڈ کریئر ٹریننگ پروگرام میں انسدادی ویجیلنس پر ایک باب بھی شامل ہے۔ ایمانداری اور شفافیت کے تئیں سرکاری ملازمین کے برتاؤ اور ان کی فکر میں تبدیلی لانے کے لئے ممتاز اداروں اور گاؤں کے دوروں وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

سبھی ملازمین سے درخواست ہے کہ وہ کمیشن کے ذریعے سرکولیٹ کئے گئے ایمانداری کے حلف نامے کا حلف لیں۔ سبھی افراد جن کے ساتھ ادارے کا تعلق ہے، جیسے وینڈر، سپلائر، ٹھیکے دار وغیرہ سے بھی حلف لینے کی درخواست کی جاتی ہے۔

کمیشن نے مرکزی حکومت کی سبھی وزارتوں / اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ادارے میں اس موضوع سے متعلق کارگزاریوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوام / شہریوں کے لئے بھی مخصوص سرگرمیوں کی انجام دہی کریں:

  1. ملازمین / صارف مائل معلومات کی اشاعت کے لئے ادارہ جاتی ویب سائٹ کا استعمال کریں اور شکایتوں کے تدارک کے لئے دستیاب تدابیر کو مہیا کرائیں۔
  2. ادارے، بدعنوانی مخالف پیغام کی اشاعت کے لئے متعدد مخصوص سرگرمیوں کا اہتمام کریں اور خوش حال بھارت کے لئے اہم، چوکس بھارت کی ضرورت پر زور دیں۔ آن لائن طریقہ کار کا بڑے پیمانے پر استعمال کریں۔
  3. بیداری کی اشاعت کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں، بڑی تعداد میں ایس ایم ایس / ای میل، وہاٹس ایپ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا وغیرہ کا بڑے پیمانے پر استعمال کریں۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6695

25.10.2020



(Release ID: 1667542) Visitor Counter : 219