نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بھارتی کھیل اتھارٹی –ایس اے آئی نے ٹیبل ٹینس کے لئے قومی تربیت کیمپ کو منظوری دی، ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا -ٹی ٹی ایف آئی سونی پت میں کیمپ کا انعقاد کرے گی
Posted On:
24 OCT 2020 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24 اکتوبر 2020/ہندستانی کھیل اتھارٹی(ایس اے آئی) نے ٹیبل ٹینس کے لئے قومی تربیتی کیمپ کو منظوری دے دی ہے۔ یہ کیمپ 28 اکتوبر سے 8 دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ اس کیمپ میں 11 کھلاڑی(پانچ مرد، 6خواتین)اور چار اہلکار کارکنان شامل ہوں گے۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا سونی پت کے دہلی پبلک اسکول( ڈی پی ایس )نے اس کیمپ کا انعقاد کرے گی۔کیمپ کے لئے تقریباً 18 لاکھ روپے کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں فضائی سفر اور میڈیکل اخراجات بھی شامل ہیں۔
کیمپ میں شامل ہونے والے کھلاڑی ڈی پی ایس سونی پت میں موجود ، رہائشی کیمپس میں رہیں گے۔ کھیل کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بھارتی کھیل اتھارٹی کے ذریعہ قائم شدہ اسٹینڈرڈ آپریشن عمل کی تعمیل کی جائے گی۔ اس سال مارچ میں کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ٹیبل ٹینس کے لئے یہ پہلا قومی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
دولت مشترکہ کھیلوں کے چار مرتبہ کے طلائی تمغہ جیتنے والےاچنتا شرتھ کمل مردوں کے تربیتی گروپ کا حصہ ہوں گے۔ ان کے ساتھ مانش شاہ ، مانو ٹھکر، سدھانشو گروور اور زبین کمر بھی تربیتی کیمپ بھی شامل ہوں گے۔ خواتین تربیتی کیمپ انوشا کٹمبلے دیا چتلے، سوتیرتھ مکھرجی، ارچنا کامت، تکمی سرکار، اور کوشانی ناتھ حصہ لیں گی۔
ارچنا کامت ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم فروغ گروپ کا ایک حصہ ہیں اور 2018 یوتھ اولمپک کی سیمی فائنلسٹ ہیں۔ کیمپ کے ماحول میں واپس آکر اور لمبے عرصے کے بعد اپنی ساتھی کھلاڑیوں سے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارچنا نے کہا ’’میں بنگلورو میں گھر پر ہی ٹریننگ کررہی تھی، لیکن ایک ایسے کیمپ کے ماحول میں واپسی کی امید کررہی تھی، جہاں میں لمبے عرصے کے بعد بھارتی ٹیم کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سےمل کر ان کے ساتھ کھیل سکوں۔‘‘ کامت نے کہا کہ ان کا آخری ہدف اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنا اور ان میں کھیلنا ہے۔ فی الحال وہ صرف ایک وقت میں ایک میچ کی سوچ پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔
ہندستان نے حال ہی میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندستان نے ے8 میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ اسی سال ایشیا ئی کھیلوں میں پہلی بار تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
****
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6682
(Release ID: 1667415)
Visitor Counter : 192