یو پی ایس سی
سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2020 کا نتیجہ
Posted On:
23 OCT 2020 8:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 اکتوبر 2020، چار اکتوبر 2020 کو منعقد کئے گئے سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2020 کے نتیجے کی بنیاد پر سول سروسز (مین) امتحان 2020 میں بیٹھنے کے لئے درج ذیل رول نمبر والے امیدواروں کو اہل پایا گیا ہے۔
ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان کے قوانین کے مطابق ان تمام امیدواروں کو سول سروسز (مین) امتحان 2020 کے لئے مفصل درخواست کے فارم ۔I (ڈی اے ایف۔I) میں پھر سے درخواست دینی ہوگی۔ یہ فارم یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ (https://upsconline.nic.in) پر 28 اکتوبر 2020 سے 11 نومبر 2020 کو شام چھ بجے تک دستیاب رہے گا ۔ اہلیت حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کومشورہ دیا جاتا ہے کہ 8 جنوری 2021 بروز جمعہ سے منعقد ہونے والے سول سروسز (مین) امتحان 2020 میں داخلے کے لئے ڈی اے ایف۔I آن لائن بھریں اور اسے آن لائن جمع کرائیں۔ ڈی اے ایف۔I کو بھرنے اور اسے جمع کرانے سے متعلق اہم ہدایات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔کامیاب قرار دیئےجانے والے امیدواروں کو آن لائن ڈی اے ایف۔I بھرنے سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ کے متعلقہ صفحہ پر اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اہلیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ وہ عملے اور تربیت کے محکمے کے نوٹی فکیشن بتاریخ 12 فروری 2020 کے بھارت کے گزٹ (غیر معمولی) میں شائع کئے گئے سول سروسز امتحان 2020 کے قوانین کو بھی دیکھیں۔
توجہ دیں کہ محض ڈی اے ایف۔I جمع کرانے سے ہی کسی امیدوار کو سول سروسز (مین ) امتحان 2020 میں داخلے کا حق نہیں ملے گا۔ امتحان شروع ہونے سے 3،4 ہفتے قبل اہل امیدواروں کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ پر اس امتحان کے ٹائم ٹیبل کے ساتھ ای۔ ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈ کیا جائے گا۔ محض ڈی اے ایف۔I جمع کرانے کے بعد امیدوار کے ڈاک کے پتے یا ای۔ میل ایڈریس یا موبائل نمبر میں کوئی تبدیلی ، اگر کوئی ہوتی ہے تو، کمیشن کو اس کی اطلاع فوری طور پر دی جائے۔
امیدواروں کو یہ اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ سول سروسز (ابتدائی ) امتحان 2020 میں منعقد کئے گئے اسکریننگ ٹسٹ کے نمبروں، کٹ آف مارکس اور آنسر کیز سول سروسز امتحان 2020 کے مکمل عمل کے ختم ہونے یعنی آخری نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد ہی کمیشن کی ویب سائٹ . https://upsc.gov.inپر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔
یو نین پبلک سروس کمیشن کا ایک فیسی لٹیشن کاؤنٹر اس کے دھول پور ہاؤس ، شاہجہان روڈ نئی دہلی میں واقع کیمپس میں ایکزامینیش ہال بلڈنگ کے قریب ہے۔ امیدوار مذکورہ بالا امتحان کے اپنے نتیجے کے بارے میں کوئی معلومات/ وضاحت فیسی لٹیشن کاؤنٹر سے کام کے تمام دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 01123385271، 01123098543 اور 01123381125 سے حاصل کرسکتے ہیں۔
Click here for the results:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(23-10-2020)
U-6674
(Release ID: 1667312)
Visitor Counter : 192