کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

نائیپرس گوہاٹی، حیدرآباد اور ایس اے ایس نگر (موہالی) نے 22 اکتوبر 2020 کو آن لائن رجسٹریشن کے آغاز کے ساتھ طبی آلات سے متعلق نیا ایم ٹیک پروگرام متعارف کرایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 /اکتوبر 2020 ۔ طبی آلات دنیا میں بڑھتی ہوئی طبی ضرورتوں کے پیش نظر سائنس کا ایک ابھرتا ہوا میدان بن چکا ہے۔ موجودہ ضرورتوں کے پیش نظر اس میدان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تربیت یافتہ افراد کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ ایسے تربیت یافتہ پیشہ ور تیار کرنے کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) گوہاٹی، حیدرآباد اور ایس اے ایس نگر (موہالی) نے طبی آلات سے متعلق ایک نیا ایم ٹیک (M.Tech.) پروگرام متعارف کرایا ہے۔

اس کورس میں طبی آلات کی تیاری کے لئے ضروری علم حیات، علم کیمیا، ریاضیات، کلینکل سائنس اور انجینئرنگ سے متعلق موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ مختلف طبی آلات کے پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لئے کورس میں ایک سال کے پروجیکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے کے خواہش مند امیدوروں کے لئے کم از کم اہلیت کے طور پر بی فارما / فارما ڈی /ایم ایس سی / بی ٹیک / بی ای / ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس / بی وی سائنس کی ڈگری کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نائیپرس (این آئی پی ای آر  - حیدرآباد، این آئی پی ای آر -  گوہاٹی اور این آئی پی ای آر – ایس اے ایس نگر) میں اس کورس کے لئے ہر بیچ میں ہر سال 10 طلباء داخلہ لے سکیں گے۔

اس کورس کے ذریعے طلباء کے پاس حفظان صحت، فارماسیوٹیکلس، بایو ٹیکنالوجی اور طبی آلات صنعت میں تحقیق و ترقی سے متعلق کاموں میں کریئر بنانے کے ساتھ ہی طبی آلات کے میدان میں اسٹارٹ- اَپ کمپنیاں شروع کرنے کا متبادل بھی ہوگا۔

اہم تاریخ:

آن لائن رجسٹریشن شروع ہونے کی تاریخ – 22 اکتوبر 2020

آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ – 15 نومبر 2020

آن لائن نائیپر مشترکہ داخلہ جاتی امتحان – 4 دسمبر 2020

مکمل تفصیلات کے لئے براہ کرم ہماری ویب سائٹ دیکھیں:

ویب سائٹ: http://www.niperhyd.ac.in

****

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6661

23.10.2020


(ریلیز آئی ڈی: 1667238) وزیٹر کاؤنٹر : 176