محنت اور روزگار کی وزارت
بھارت کو 35 سال بعد انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین کا عہدہ ملا
Posted On:
23 OCT 2020 3:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 اکتوبر 2020، بھارت کو 35 سال بعد انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی مجلس انتظامیہ (گورننگ باڈی) کے چیئرمین کا عہدہ ملا۔ اس سے بھارت اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے درمیان 100 سال کے مثبت تعلقات کے سلسلے میں ایک نیا باب کھلا ہے۔ سکریٹری (لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ) جناب اپورو چندرا کو اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک کی مدت کے لئے آئی ایل او کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا۔ آئی ایل او مجلس انتظامیہ کا عہدہ بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے۔
مجلس انتظامیہ آئی ایل او کا انتظام چلانے والی اعلی ترین مجلس ہے جو پالیسیوں، پروگراموں، ایجنڈے، بجٹ کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے اور ڈائرکٹر جنرل منتخب کرتی ہے۔ فی الحال آئی ایل او میں 187 رکن ہیں۔ جناب اپورو چندرا نومبر 2020 میں منعقد ہونے والی مجلس انتظامیہ کی آئندہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ جنیوا میں انہیں رکن ممالک کے سینئر افسران سے بات چیت کا موقع ملے گا۔
جناب اپورو چندرا کا تعلق آئی اے ایس مہاراشٹر کیڈڑ کے 1988 بیچ سے ہے۔ جناب چندرا نے سات برس سے زیادہ مدت حکومت ہند کی پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں گزاری ہے۔ وہ 2013 سے 2017 تک حکومت مہاراشٹر میں پرنسپل سکریٹری (انڈسٹریز) کے طور پر چار سال کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے وزارت دفاع میں یکم دسمبر 2017 سے ڈائرکٹر جنرل (ایکویزیشن ک)ا عہدہ سنبھالا جہاں ان کی ذمہ داری ایکویزیشن کے عمل کو تیز کرتے ہوئے بھارت کے مسلح دستوں کو مضبوط بنانے کی تھی ۔ انہوں نے نیا دفاعی ایکویزیشن طریقہ کار وضع کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی صدارت کی۔ دفاعی اکویزیشن طریقہ کار 2020 کو یکم اکتوبر 2020 سے نافذ کیا گیا۔ اسی دن جناب اپوروا چندرا نے محنت اور روزگار کی وزارت میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(23-10-2020)
U-6665
(Release ID: 1667228)
Visitor Counter : 272
Read this release in:
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam
,
Bengali
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Odia